Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

79 - 105
 اجازت کے بستی والوں سے خفا ہوکر دریا کے سفر پر چلے گئے تھے ایک بڑی مچھلی نے ان کو نگل لیا ۔پھر مچھلی کے پیٹ میں ہی انھون نے اللہ کے حضور میں توبہ کی جو قبول ہوئی اور مچھلی نے ان کو خشکی پر اگل دیا ۔
	اس کے بعد سورۂ ص ٓ  شروع ہوتی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے مشرکین مکہ تکبر اور ضد میں مبتلا تھے کہ انہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا اور باتیں بناتے ہوئے یکبارگی حضور  ﷺ کے پاس سے اٹھ کر چلے گئے ، ارشاد ہوا کہ اس میں تعجب کی کون سی بات ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک پیغمبر ان کی ہدایت کیلئے مبعوث فرمایا ہے ۔کیا منکرین نہیں سمجھتے کہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی نافرمان قوموں کو ایسی حرکت پر ہلاک کر چکے ہیں ، اے نبی !جو ناروا باتیں یہ منکربناتے ہیں آپ ان پر صبر کیجئے ۔
	پھر دا ود  ؑ کا واقعہ ذکر فرمایا ہے کہ ان کو اللہ نے بہترین قوت فیصلہ عطا فرمائی تھی انہوں نے ایک تنازعہ کا فیصلہ فرمایا تھا مگر اللہ کی طرف سے ان کا ایک امتحان تھا جس کا فیصلہ کرتے ہی ان کو احساس ہوگیا ۔مجبورا سجدے میں گر گئے توبہ کی جو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی ۔
	پھر ایوب ؑ کی سخت بیماری اور ان کے صبر کا واقعہ بیان فرمایا گیا ہے اسی طرح اور کئی پیغمبروں کے واقعات بیان فرمائے گئے ہیں ،آخر میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ شیطان کو ہم نے قیامت تک کیلئے مہلت دیدی ہے وہ بہکائے گا ضرور مگر اللہ کے خالص بندے اس کے فریب میں نہیں آئیں گے ۔
	اس کے سورۂ زمر شروع ہوتی ہے ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدیات نہیں دیتا جو جھوٹے اور کافر ہوں ، اللہ کسی کو اپنا بیٹا نہیں بناتا وہ واحد اور غالب ہے وہ لوگوں سے بے نیاز ہے ہا ںاسے شکر گذار بندے پسند ہیں ہر شخص اپنا حساب دے گا اور کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائیگا ،سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے ، قرآن نصیحت اور ہدایت کیلے نازل فرمایا گیا ہے اور اسمیں ایسے مضامین بیان کئے گئے ہیں جن میں ذرہ سی کجی نہیں تاکہ گمراہ لوگ راہ راست پر آجائیں اور برے انجام سے بچیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter