تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
اس کے بعد سورۂ آل عمران کی ابتدائی اٹھارہ آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ عبادت کے لائق صرف خدا کی ذات پاک ہے اور یہ کہ قیامت ضرور بر پا ہوگی اور اعمال کی جزاء وسزا ضرور ملے گی قرآن مجید اس لئے نازل کیا گیا ہے کہ حق وباطل میں امتیاز ہو جائے نیز یہ بتایا گیا ہے کہ جنگ بدر میں اللہ نے جس انداز میں مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی اس میں سمجھداروں کیلئے اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں اور گور وفکر کرنے والوں کیلئے بڑی عبرت ہے اور یہ بھی ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اہل ایمان مشکلات میں صبر کرتے ہیں خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اوررات کے پچھلے حصے میں اٹھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ۔ یَآاَیُّھَالَّذِیْنَ آمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ۔ پ ۲ ر ۷ اے ایمان والو ! تمہارے اوپر روزے فرض کئے گئے ہیں جیساکہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم متقی بن جاؤ