نہیں فرمایا تھا کہ بعد طلوع شمس میں مغربہا کے ایمان نفع دے گا اور معتبر ہوگا اور ہم بیضاوی سے ثابت کریں گے اور دکھلادیں گے باوجود روز جلسہ منعقد رہنے کے آپ نہ دکھلا سکے اور الحمد شریف کا وعظ اختیار فرمایا۔ اب آپ کی اس مناظرہ میں اس طرح کروٹ لینا کہ اقرار کر لیا گیا کہ بعد طلوع الشمس من مغربہا کے ایمان نفع نہیں دے گا۔ اس نے آپ کی صاف ہٹ دھرمی بایں اس جلسہ کے پائی جاتی ہے۔ ناظرین بعد ملاحظہ ہر دو مناظرہ معلوم کر سکتے ہیں کہ عقائد باطلہ پر کون ہے۔ (دوست محمد خان عفی عنہ)
قابل غور عبارت
۲۹؍جولائی ۱۸۹۵ء کو مولوی خلیل الرحمن صاحب نے جواب الجواب خط مولوی محمد احسن کے نام تحریر فرماکر روانہ فرمایا تھا۔ دوروز منتظر جواب رہ کر یکم؍اگست ۱۸۹۵ء کو ایک خط بطور یاددہانی وطلبی جواب نامہ اوّل کے تحریر فرماکر مولوی محمد احسن کے پاس روانہ فرمایا۔ جس کو نہیں لیا زبانی عذر کر کے واپس کر دیا۔ وہی نامہ ۵؍اگست ۱۸۹۵ء کو پھر معرفت منشی حسن محمد مختار مولوی محمد احسن کے پاس بھیجا گیا۔ پھر نہیں لیا۔ لفافہ بعبارت ذیل لکھ کر واپس کر دیا۔ ’’یہ خط گھر میں بیٹھ کر لکھا گیا ہے۔ لہٰذا خلاف شرط مسلمہ ہے۔ بالمشافہ جو کچھ گفتگو ہو وہ لکھی جاوے۔ جیسا کہ قرارداد ہے۔ لہٰذا واپس ہے۔ ۵؍اگست ۱۸۹۵ئ۸ محمد احسن‘‘ اگرچہ لینے سے عذر مولوی محمد احسن قادیانی کا ناقابل اعتبار ہے۔ کیونکہ وقت تحریر سوال وجواب کے کوئی شرط بالمشافہ تحریر کی نہیں ہوئی تھی۔ بلکہ گھر پر بیٹھ کر مباحثہ کے مندرجہ سوال نمبر۳ کی جواب نویسی کی ابتداء مولوی محمد احسن سے ہوئی اور پھر عذر یہ کہ خانہ ساز تحریر کو نہیں مانوں گا۔ اگر بالمشافہ تحریر مناظرہ مدنظر تھا تو نامہ رکھ کر یہ جواب لکھ دینا چاہئے تھا کہ بالمشافہ تحریر کے لئے جلسہ فلاں تاریخ اور فلاں جگہ منعقد کیا جائے۔ آپ تشریف لاویں۔ واپس کرنا نامہ کا اگر بغور دیکھا جاوے تو تاویلات اور استعارات غلط ہیں اور پھر اس پر طرہ یہ کہ ایک پرچہ اختراعی وجعلی بیانات لکھ کر اور طبع کراکر طالب جواب بنے۔ چہ دلاورست دزدے کہ بکف چرغ دارد۔ ۱۲؍اگست ۱۸۹۵ء کو مولوی خلیل الرحمن صاحب نے ایک نامہ پھر مولوی محمد احسن قادیانی کے پاس بھیجا تھا۔ کہ ہنورجواب ندارد ناظرین پرچہ طبع شدہ مولوی محمد احسن قادیانی ونیز ہر دو مباحثہ تحریر شدہ در جواب پرچہ طبع شدہ کو ملاحظہ فرما کر معلوم کر سکتے ہیں کہ تحریر باطلہ کا مرتکب کون ہے۔ مورخہ ۲۴؍اگست ۱۸۹۵ء المشتہر دوست محمد خان
تمت … تمام شد