مولانا غلام مصطفی قاسمیؒ نقشبندی امرتسری نے اردو میں ترجمہ کیا۔ اس ترجمہ کا نام ’’آفتاب صداقت‘‘ تجویز فرمایا۔ مولانا غلام مصطفی قاسمیؒ دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے۔ اس وقت پاکستان کے نامور اہل قلم جناب عطاء الحق قاسمی کے جد محترم تھے۔ ’’الالہام الصحیح‘‘ کا پہلا ایڈیشن جو ۱۸۹۳ء میں شائع ہوا۔ یہ ترجمہ عربی متن کے نیچے صفحہ بصفحہ شائع ہوا۔ احتساب کی اس جلد میں متن سے ترجمہ کو علیحدہ ایک کتاب شمار کیاگیا ہے۔ احتساب کی اس جلد میں اس کتاب کی اشاعت پر اﷲ رب العزت کے حضور شکرگزار ہیں۔
خلاصہ یہ کہ احتساب قادیانیت کی جلدبیالیس (۴۲) میں:
۱… حضرت مولانا محمد بشیر شہسوانیc کی ۱ کتاب
۲… حضرت مولانا عبدالمجید دہلویc کی ۱ کتاب
۳… حضرت مولانا محمد عبداﷲ شاہجہانپوریc کی ۱ کتاب
۴… حضرت مولانا دوست محمد خان بھوپالیc کی ۲ کتابیں
۵… حضرت مولانا خلیل الرحمن بھوپالیc کی ۱ کتاب
۶… حضرت مولانا محمد اسماعیل علی گڑھیc کی ۱ کتاب
۷… حضرت مولانا حسین بن محسن انصاریc کے ۱ کتاب
۸… حضرت مولانا سعد اﷲ لدھیانویc کے ۵ رسائل
۹… حضرت مولانا غلام رسول نقشبندیc کی ۱ کتاب
۱۰… حضرت مولانا غلام مصطفی قاسمیc کی ۱ کتاب
گویا دس حضرات کی کل پندرہ عدد کتب ورسائل شامل ہیں۔ حق تعالیٰ شانہ شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ امین بحرمۃ النبی الکریم!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
یکم؍ربیع الثانی ۱۴۳۳ھ، بمطابق۲۵؍فروری ۲۰۱۲ء