ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2013 |
اكستان |
|
ورنہ اِجتہاد کی دُوسری متبادل صورت وہ ہے جو میں نے عرض کی اَور اِس کی مثالیں پیش کیں ۔ اَنگریزی داں طبقہ جس کا ذریعہ علم ہی اَعدائِ اِسلام ١ مستشرقین کی کتابیں ہیں خود حق ِاِجتہاد حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔ اِس کی یہ خواہش صرف اِسی طرح پوری ہو سکتی ہے کہ وہ اَپنے مذہب کی صحیح معلومات صحیح کتابوں اَور صحیح علم والوں سے حاصل کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراطِ مستقیم پر قائم رکھے، خواہشاتِ نفس کی پیروی میں دین کو کھلونا (تَلَعُّبْ بِالدِّیْنِ) بنانے سے محفوظ اَور اَپنی پناہ میں رکھے۔ حامد میاں غفرلہ ١٥ اپریل ١٩٨٣ئ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں (٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں (٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ ١ یعنی اِسلام کے دُشمن یہود و نصارٰی