ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
دست تحریک چلا رکھی تھی اِن کے مقرر ین اور مقالہ نگار فلسطین میں عہد ِرفتہ کی بازیافت کے لیے جو ش دِلا رہے تھے ،یہودی مؤرخ ''ایلی لیوی ''نے اپنی کتاب ''یہودی دُنیا کی بیداری '' ١ میں خطرناک تقریر کا اقتباس نقل کیا جو ١٧٩٨ء میں ایک یہودی لیڈر نے کی تھی اِس کی حیثیت ایک خطر ناک یہودی دستور کی ہے جو یہودی تحریک کے علمبرداروں کے ''پروٹوکول ''سے پہلے پیش کیا گیا تھا : ''میرے بھائیو ! آپ کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ آپ کی آہیں اور چیخیں گذشتہ اَدوار میں ظلم وجور کے بوجھ تلے مدتوں دبے رہنے کے بعد آسمان کی چھت تک پہنچ گئی ہیں ،توکیا اَب آپ ذلت وانحطاط کی اِس حالت سے نکلنے کا اِرادہ رکھتے ہیں جس تک آپ کو اِن جانوروں نے پہنچا دیا ہے۔ہم اپنی حقارت کا ہر جگہ مشاہدہ کرتے ہیں ،اب دیر کی گنجائش نہیں ہے ،ذلت وپستی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آگیا ہے ،ہاں! وقت ہماری ترقی اور دُنیا میں اپنی حیثیت منوانے کا آگیا ہے ،آئیے یروشلم کے ہیکل کو اَزسرنو بنائیں ،ہماری تعداد چھ ملین ہے ،ہم دُنیا کے مختلف ملکوں میںبکھر ے ہوئے ہیں، ہمارے پاس دولت کے خزانے ہیں اور بڑی جائدادیں ہیں ،ہمیں چاہیے کہ اپنے علاقے کی بازیافت کے لیے ہم ہر ممکن وسیلہ اختیار کریں،موقع مناسب ہے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اِس سے فائدہ اُٹھالیں ۔ ہمیں اِس مقدس مقصد کو پورا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل وسائل احتیار کرنا ہوںگے،ہمیںایک کونسل قائم کرنا ہو گی جس کے ممبران کا انتخاب اِن پندرہ ملکوں میں رہنے والے یہودی کریںگے ، اٹلی ، سویزرلینڈ،ہنگری،بولونیا،رُوس ،شمالی ممالک ،برطانیہ، اسپین ،ویلز کے علاقے،سویڈن ،جرمنی ،ترکی، ایشیا،افریقہ۔ ٢ اِن ممالک کے نمائندہ یہودیوں کی کمیٹی حالات پر غور کرے گی اور ضروری تجاویز اپنائے گی ،تمام یہودیوں پر لازم ہو گا کہ وہ اِن تجاویز کو تسلیم کریں ،اور اِس کو ایک لازمی ١ مطبوعہ نظام پریس مصر ١٩٢٤ء ص ١٠١ بعنوان یقظة العالم الیھودی ٢ خیال رہے کہ یہ تقریر ایک صدی بعد ہرزل کی قیادت میں عالمی صہیونیت کی راہ ہموار کر رہی تھی ۔