ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
کمال کا اِس میں کچھ دخل نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ اِس ادارے اور خانقاہِ حامدیہ کو ظاہری اور باطنی ترقی عطا فرمائے، ہر قسم کے شرور وفتن سے محفوظ فرمائے اور اپنے دین ِمتین کی خدمت لے کر ہم سب کو اپنا مقبول ِ بارگاہ بنا لے۔ ایک خواب حضرت اُستاد جی ! دوپہر کو خواب میں دیکھا کہ ہمارے مدرسے میں حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی تشریف لائے ہیں۔ ممبر پر بیٹھ کر مجھ سے سوال کیا کہ مولانا عبدالباسط صاحب کیا پڑھاتے ہیں؟ میں نے کہا مختلف کتابیں پڑھاتے ہیں۔ تو اُنہوں نے کہا کہ اُس کو بتائیں کہ اُولیٰ اور ثانیہ والوں پر خاص طور پر توجہ دیں کیونکہ یہ علوم کی بنیاد ہیں۔(عزیز الرحمن کوہاٹی،درجہ اُولیٰ) جواب : یہ خواب بہت مبارک ہے ۔ اِس میں جامعہ مدنیہ جدید اور مولانا عبدالباسط صاحب کے لیے بڑی بشارت ہے۔ والحمد للہ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)