ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
نام کتاب : تحریک ختم نبوت کی یادیں تصنیف : محمد طاہر عبد الرزاق صفحات : ٢٠٨ سائز : ١٦\٣٦X٢٣ ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،حضوری باغ روڈ، ملتان قیمت : /١٠٠ زیر نظر کتاب میں جناب طاہر صاحب نے بلا اختلاف ِمسلک و مشرب بہت سے علماء و مشائخ کے ختم نبوت سے متعلق ایمان افروز واقعات اور مختصر بیانات درج کیے ہیں جن سے ایمان و ایقان کو جِلا اور عشق رسالت ۖ کو فرحت و تازگی نصیب ہوتی ہے۔ زبان و بیان آسان ہے۔ اللہ تعالیٰ جناب طاہر صاحب کی کاوِشوں کو قبول فرماکر مزید کی توفیق عطا فرمائے۔ نام کتاب : عمدة البیان فی تفسیر القرآن (جلد اوّل) تصنیف : مولانا محمد اسحاق خان صاحب مدنی مدظلہ' صفحات : ٩٠٤