ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
ہے کہ ہم حدیث پر عمل کرنے والے ہیں تو اللہ کے رسول ۖ نے کہیں پر بھی یہ نہیں فرمایا کہ اے لوگو! تم میری حدیث پر عمل کرو۔ اللہ کے رسول ۖ نے کیا فرمایا ہے کہ اے لوگو! میری سنت پر عمل کرو، حدیث پر عمل کو نہیں فرمایا ہے۔ کیا فرمایا ہے؟ میری سنت پر عمل کرو۔ اللہ کے رسول ۖ نے فرمایا ہے مَنْ تَمَسَّکَ بِسُنَّتِیْ جو میری سنت کو مضبوطی سے پکڑے گا۔ اللہ کے رسول ۖ نے فرمایا ہے مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ جو میری سنت سے اِعراض کرے گا وہ مجھ سے نہیں ہوگا۔ اللہ کے رسول ۖ نے فرمایا عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ اے لوگو! تم میری سنت پر عمل کرو۔ تو سنت پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مَنْ اَحْیَا سُنَّتِیْ جس نے میری سنت کو زندہ کیا۔ تو سنت کا لفظ اِستعمال کیا اور حدیث کا لفظ کہیں نہیں اِستعمال کیا ہے۔ کیوں؟ ہر حدیث قابل ِ عمل نہیں ہوتی : اِس لیے حدیث کا لفظ نہیں اِستعمال کیا ہے کہ ہر حدیث قابل ِ عمل ہوتی ہی نہیں۔ عمل سے اُس کا کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اللہ کے رسول ۖ کی عمر حدیث شریف میں آتی ہے کہ تریسٹھ سال تھی۔ حدیث ہے لیکن اِس کا عمل سے کیا تعلق ؟ بات تو معلوم ہوگئی کہ اللہ کے رسول ۖ کی عمر شریف اِتنے سال کی تھی لیکن عمل سے اِس کا کیا تعلق ہے۔ حدیث ِ پاک میں ہے اللہ کے رسول ۖ یہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھ کو سب سے زیادہ محبت ابوبکر سے ہے۔ یہ حدیث تو ہے لیکن اِس کا عمل سے کیا تعلق ہے؟ محبت تو معاملہ ہوا کرتا ہے۔ اللہ کے رسول ۖ جب چَلاکرتے تھے تو آپ کا قد سب سے اُونچا معلوم ہوا کرتا تھا۔ یہ حدیث تو ہے لیکن عمل سے اِس کا کیا تعلق ہے۔ بدر میں صحابۂ کرام کی تعداد کتنی تھی؟ حدیث تو ہے لیکن عمل سے اِس کا کیا تعلق ہے؟ اُحد میں اِتنے صحابۂ کرام شہید ہوئے، حدیث تو ہے لیکن عمل سے اِس کا کیا تعلق ہے؟ تو معلوم یہ ہوا کہ بہت سی اَحادیث اَحادیث تو ہوں گی اِس لیے کہ محدثین نے اُن کو حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا کہہ کر کے بیان کیا ہے اور وہ چیزیں اللہ کے رسول ۖ کی طرف منسوب ہیں تو حدیث تو وہ ہوں گی لیکن عمل سے اُن کا کوئی تعلق نہیں۔ سنت اور حدیث کے درمیان کونسی نسبت ہے ؟ سنت اور حدیث کے اندر کونسی نسبت ہے؟ ہم تو مولوی ہیں بھائی، طالب علم ہیں تو ذرا سا درس