ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
صاف ہو۔ اِسی وجہ سے قرآنِ پاک میں فرمایا گیا یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ اے ایمان والو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ سچوں کے ساتھ، سچوں کی صحبت اِختیار کرو۔ سچّے لوگ کون ہوتے ہیں ؟ دوستو سچے کون لوگ ہوا کرتے ہیں؟ سچے وہ لوگ ہوا کرتے ہیں جن کا عقیدہ بھی درُست ہو عقیدہ کے اِعتبار سے، جن کا عمل بھی درست ہو عمل کے اِعتبار سے، وہ سچے ہوںگے جن کا اَخلاق بھی درُست ہو اَخلاق کے اِعتبار سے۔ وہ سچے ہوں گے جن کی شکل و صورت بھی سچّی اور درُست ہو اور شکل و صورت کے اِعتبار سے بھی وہ مؤمن اور مسلم کہلانے کے لائق ہوں۔ ایسے لوگوں کی صحبت اِختیار کرو جن کی زندگی پاک وصاف ہو، تقوی و طہارت والی ہو، اللہ اللہ کرنے والی زندگی ہو۔ تو جب علم پختہ ہوگا، صلاحیت پختہ ہوگی اور اُسی کے ساتھ ساتھ اللہ والوں کی صحبت میں رہ کرکے اور سچوں کی صحبت میں رہ کرکے اپنے دل کی دُنیا بھی بدلی ہوئی ہوگی اور آباد ہوگی دوستو تو آدمی دین کا داعی بنتا ہے اور دین کا خدمت گزار بنتا ہے، دین کا مجاہد بنتا ہے اور دین کا سپاہی بنتا ہے۔ اَکابر علمائِ دیوبند کیسے تھے ؟ ہمارے اَکابر ایسے ہی تھے۔وہ صرف مولوی ہی نہیں تھے، صرف پڑھنے والے نہیں تھے، وہ حقیقت میں متعلم تھے، پھر بعدمیں وہ معلم تھے، پھر بعد میں وہ لوگ جو ہیں ربانیین کے گروہ کے لوگ تھے۔ تو ہم دوستو! اُسی قافلہ کے پیچھے پیچھے چلنے والے ہیں اور اُسی کے نقشۂ پا کو ہم اپنی زندگی کے لیے نمونہ بنانے والے ہیں، اِس لیے ہماری زندگی بھی اپنے اَکابر کی زندگی کے طرز کی ہونی چاہیے اِس کا خیال رکھو اِس لیے کہ زمانہ فتنوں کا ہے دوستو۔ زبردست فتنوں کا زمانہ ہے، شیطانی قوتیں اور فرعونی طاقتیں اِسلام کے خلاف، مسلمانوں کے خلاف، اللہ کے خلاف، اللہ کے دین کے خلاف اِکٹھی اور مجتمع ہوگئی ہیں اور آپ ہی اللہ کے دین کے مجاہد ہیں اور سپاہی ہیں۔ مدارس ِ دینیہ چھائونیاں ہیں : یہ مدارسِ دینیہ اللہ کی اِس سرزمین کے اُوپر چھائونیاں ہیں جہاں لشکر اِسلام تیار ہوتا ہے اور جہاں