ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی فضیلت، بڑوں کی خدمت کا جذبہ جنت کی بشارت بہت ساروں کو دی گئی ہے شدید ضرورت کے بغیر آگ سے نہ دغوانہ چاہیے حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ سبقت لے گئے ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٥١ سائیڈ اے ( ١٩٨٥ ۔٩۔٤) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! رسول اللہ ۖ نے ایک دفعہ اِرشاد فرمایا اِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ اِلٰی ثَلٰثَةٍ جنت مشتاق ہے تین کی علی، عمار اور سلمان رضی اللہ عنہم یہ نام آپ نے لیے۔ تو جن حضرات کو جنت کی بشارت دی گئی ہے یا جہنم سے نجات کی خوشخبری دی گئی ہے اُن کی تعداد تو کافی بنتی ہے۔ مثلاً اِس میں حضرتِ عمار آگئے، حضرت سلمان آگئے۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ دس ہیں عشرہ مبشرہ۔تو اِن کی صورت یہ ہے کہ بار بار بشارت دی گئی، ضمانت دی گئی ہے ، اِس لیے وہ حضرات معروف ہیںورنہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بھی جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ بلکہ یہ بھی بشارت دی کہ میرے گھر والوں میں سب سے پہلے ملنے والی تم ہوگی۔ تو دُنیا سے اُن کے رُخصت ہونے