ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
وفیات اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ ٭ جامعہ مدنیہ کے ناظم قاری غلام رسول صاحب کا نو برس کا اکلوتا بیٹا ایک سال خون کے کینسر میں مبتلا رہ کر ٢٩رمضان کو وفات پا گیا۔ قاری صاحب کو اﷲ تعالیٰ اس عظیم حادثہ پر اجر عظیم اور صبر جمیل عطاء فرمائے اور معصوم بچے کو والدین کے لیے مغفرت کا ذریعہ بنائے، اہل جامعہ ان کے صدمہ میں برابر کے شریک ہیں۔ ٭ جناب شیخ داود قریشی صاحب کی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد ٣١اکتوبر کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ بہت نیک اور مہمان نواز خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو، آمین۔ ٭ یکم شوال کو لاہور کے بھائی کمال صاحب کے بڑے بھائی اور مولوی قمر عاصم کے والد صاحب اچانک وفات پاگئے ۔اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ ٭ جامعہ مدنیہ کے سابق مدرس جناب مولاناعبدالمالک شاہ صاحب کے جواں سال بیٹے گذشتہ ماہ ایک حادثہ میں جام شہادت نوش کر گئے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرما کر مولانا اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ ٭ یکم شوال کو جیا موسی میں مدرسہ تدریس القرآن کے مہتمم جناب قاری سعید احمد صاحب اچانک وفات پا گئے ۔مرحوم اپنے علاقے کی قابل قدر شخصیت تھے اﷲ تعالیٰ ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر فرمائے نیز اُن کے صاحبزادگان کو صبر جمیل کی توفیق کے ساتھ اپنے والد صاحب کی دینی خدمات کو جاری رکھنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ ٭ ٢٣رمضان المبارک کو جناب شیخ ایاز محمود صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد انتقال فر ماگئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات نصیب فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق ہو، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔