ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
قسط : ١٠ اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب ( حضرت علامہ سےّد احمد حسن سنبھلی چشتی رحمة اللہ علیہ ) (٣٣) عَنْ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَنَعَ اِلٰی اَحَدٍ مِّنْ اَھْلِ بَیْتِیْ یَدًا کَافَیْتُہ عَلَیْھَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ ۔ (اخرجہ ابن عساکر) ''ابن عساکر نے حضرت علی سے روایت کیا ہے کہ فرمایا رسول اللہ ۖ نے، جو شخص نیکی کرے کسی شخص کے ساتھ میرے اہل بیت میں سے، میں اُس نیکی کرنے والے کو بدلہ دُوں گا قیامت کے دن''۔ ف : سبحان اللہ ! حضور ۖ جس شخص کے احسان و سلوک کا بدلہ دینگے تو کیا کچھ دینگے اور وہ شخص کیسا خوش نصیب ہوگا۔ (٣٤) عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَنَعَ صَنِےْعَةً اِلٰی اَحَدٍ مِّنْ خَلَفِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِی الدُّنْیَا فَعَلَیَّ مُکَافَاتُہ اِذَا لَقِیَنِیْ ۔(اخرجہ الخطیب) ''حضرت عثمان بن عفان سے خطیب نے روایت کیا ہے کہ فرمایا جناب رسول مقبول ۖ نے ،جو شخص نیکی کرے کوئی نیکی طرف کسی کے اولاد عبد المطلب سے دُنیا میں، تو مجھ پر اُس کا بدلہ ہے جب وہ مجھ سے ملے گا (یعنی قیامت کو میں بدلہ پورا کروں گا)''۔ (٣٥) عَنْ جُمَیْعِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ عَمَّتِیْ عَلٰی عَائِشَةَ فَسَأَلْتُ اَیُّ النَّاسِ کَانَ اَحَبَّ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ فَاطِمَةُ