ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
ٹی تین ماشہ (٦) ملٹھی تین ماشہ (٧) خطمی تین ماشہ (٨) جنازی تین ماشہ (٩) خشخاش تین ماشہ (١٠) بادیان تین ماشہ (١١) گائوزبان تین ماشہ (١٢) منقہ چھ عدد (١٣) استخودوس تین ماشہ (١٤) تخم حلیبہ تین ماشہ (١٥) انجیر چھ عدد (١٦) ابریشم چھ ماشہ۔ سات پیالی پانی ڈال کر رات بھر رہنے دیں۔ صبح آگ پر پکائیں جب چار پیالی رہ جائے تو اُتار لیں اور ایک پیالی لیں اور پھر اتنا پانی ڈال دیں کہ سات پیالی ہوجائے، شام کو اِسے پھر پکائیں۔ جب چار پیالی رہ جائے تو ایک پیالی پی لیں۔ ایک دو روز ایسا کرنے سے دمہ، کیرا اور نزلہ ختم ہوجائے گا۔ نسخہ برائے دفع چنبل : (١) لال کمیلا ایک چھٹانک (٢) مردار سنگ ایک چھٹانک ۔ ان دونوں کا سفوف بناکر اس میں مکھن ملائیں، چنبل والی جگہ پر لگائیں، چند روز کے استعمال سے چنبل کافور ہوجائے گی۔ اللہ رب العزت سب کو صحت و سلامتی سے سرفراز فرمائیں، آمین۔ (بشکریہ ماہنامہ ''الحسن'' لاہور اکتوبر 2006ئ) بقیہ : الوداعی خطاب یہ تو ایسا نظام ہے اللہ کا اور ایسی عنایات ہیں کہ جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ہماری اور آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اگر کوئی حیثیت ہے تو وہ اِس لیے ہوگی کہ ہم نبی علیہ الصلوٰة والسلام کے طریقے پر چلیں، اِسی لیے نبی علیہ السلام نے زور دیا کہ تمہارا ظاہری وجود ہو باطنی وجود ہو، دُنیاوی حیات ہو اُخروی حیات ہو، ساری حیاتوں کی بھلائی اور خیر جو ہے وہ میری سنت سے وابستہ ہے۔ لہٰذا اِس کو پکڑلو۔ اپنے قبیلوں سمیت اپنے جتھوں سمیت اُن کو بھی اِس پر لائو خود بھی اِس پر آجائو اور کوئی ایسا وقت آجائے خدانخواستہ کہ کوئی بھی اِس پر نہیں آتا تم اکیلے ہی ہو تو فرمایا کہ بس پھر اکیلے اپنی فکر کرو۔ تو اِس لیے اِس دَور کے کیا حالات ہیں جس دَور سے ہم گزررہے ہیں، اِس کا آپ کو مطالعہ کرنا پڑے گا۔ اِس دَور میں دین کی کونسی خدمت کی زیادہ ضرورت ہے اِس کا آپ کو مطالعہ کرنا پڑے گا۔ اللہ کی جو مخلوق اِنسان ہے اِس وقت اُس کی کس طرح سے مدد کی جائے کہ وہ دین پر آجائے اور دین پر جم جائے ،یہ دیکھنا پڑے گا۔ (جاری ہے )