ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
گلدستہ ٔ احادیث ( حضرت مولانا نعیم الدین صاحب، مدرس جامعہ مدنیہ لاہور ) تین چیزیں جن میں برکت ہے : عَنْ صُھَیْبٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ ثَلٰثُ فِیْھِنَّ الْبَرْکَةُ، اَلْبَیْعُ اِلیٰ اَجَلٍ، وَالْمُقاَرَضَةُ، وَاِخْلاَطُ الْبُرِّ بِالشَّعِیْرِ لِلْبَیْتِ لَا لِلْبَیْعِ'' (ابن ماجہ بحوالہ مشکوٰة ص ٢٥٤ ) حضرت صُھیب رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ۖ نے فرمایا: تین چیزوں میں برکت ہے (١) وعدہ پر بیچنا (یعنی خریدار کو قیمت کی ادائیگی میں مہلت دینا) (٢) مضاربت کرنا (٣) گیہوں میں جو ملانا گھر کے خرچ کے لیے نہ کہ بیچنے کے لیے۔ ف : مذکورہ حدیث میں تین چیزوں میں برکت بتلائی گئی ہے وعدہ پر بیچنے میں، مضاربت کرنے میں اورگیہوں کے اندر جو ملانے میں۔ وعدہ پر بیچنے سے مراد اُدھار بیچنا ہے ۔ مضاربت اِسے کہتے ہیں کہ کوئی شخص کسی دوسرے کو اپنا مال تجارت کی غرض سے دے کہ تم محنت کرو اِس سے جو نفع ہوگا وہ ہم آپس میں تقسیم کرلیں گے۔ گیہوں میں جو ملانا گھر میں استعمال کے لیے مفید ہے کہ اس طرح ایک تو گھر کی غذائی ضرورت کی تکمیل کفایت کے ساتھ ہوجاتی ہے دوسرے اس طرح گیہوں کے استعمال سے صحت بھی برقرار رہتی ہے لیکن بیچنے کے لیے گیہوں میں جو ملانا جائز نہیں کیونکہ یہ دھوکا ہے۔ تین اشخاص جن سے قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ جھگڑیں گے : عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ ا للّٰہُ تَعَالیٰ ثَلٰثَةُ اَنَا خَصْمُھُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ رَجُلُ اَعْطیٰ بِیْ ثُمَّ غَدَرَ وَرَجُلُ بَاعََ حُرًّا فَاَکَلَ