ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
دِل کی بند شریانیں کھولنے کا اکسیر نسخہ بائی پاس مت کرائیں ( حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مدظلہ' ) 18 اپریل بروز ہفتہ ساہیوال ختم نبوت کانفرنس کے لیے جانا ہوا۔ اس سے ایک دن قبل بندہ کو دل کی جگہ ہلکا سا درد اور پھر کافی دیر گھبراہٹ اور بوجھ رہا۔ حضرت مولانا بشیر احمد عثمانی خطیب پاکپتن سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میری انجیوگرافی ہوئی تو ڈاکٹروں نے بائی پاس تجویز کیا۔ ایک ماہ بعد کی ڈاکٹروں نے تاریخ دی۔ اس دوران ایک حکیم صاحب نے ذیل کا نسخہ دیا جوکہ میں نے ایک ماہ استعمال کیا۔ مقررہ تاریخ پر کارڈیا لوجی سنٹر لاہور میں سوا دو لاکھ روپے جمع کرائے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا۔ ٹیسٹ لیے، اگلے دن بائی پاس ہونا تھا، ٹیسٹوں کی رپورٹیں لے کرتین ڈاکٹروں کا بورڈ بیٹھا۔ پہلے اور بعد کی رپورٹوں کو دیکھا تو مجھ سے پوچھا گیا کہ انجیوگرافی کے بعد تم نے کیا دوا استعمال کی۔ میں نے ڈاکٹروں کو نسخہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تمہاری تین شریانوں میں سے دو کھل چکی ہیں۔ نسخہ کا استعمال جاری رکھیں۔ شاید باقی ایک بھی کھل جائے۔ بائی پاس کی فی الحال قطعاً ضرورت نہیں۔ جمع شدہ رقم واپس لی اور گھر آگیا۔ حضرت مولانا بشیر احمد عثمانی صاحب نے اَز راہ ِکرم ایک بوتل فقیر کو تیار کرکے عنایت فرمائی اور نسخہ بھی بتادیا، جو یہ ہے : (١) لیموں کا رس ایک پیالی (٢) اَدرک کا رس ایک پیالی (٣) لہسن کا رس ایک پیالی (٤) سرکہ سیب ایک پیالی۔ اِن چار پیالی رسوں کو ملاکر دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ آگ دیں۔ جب ایک پیالی کم ہوکر تین رہ جائیں تو آگ سے محلول کو اُتارکر ٹھنڈا ہونے پر تین پیالی شہد ملائیں۔ سب کو خوب مکس کرکے بوتل میں محفوظ کریں۔ یومیہ نہار منہ تین چمچ کھانے والے محلول کو پئیں، انشاء اللہ دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی، مجرب ہے۔ نسخہ برائے دفع دمہ، کیرا، نزلہ : (١) گل بنفشہ تین ماشہ (٢) گل ِگائو زبان تین ماشہ (٣) عناب نو عدد (٤) لسوڑے نو عدد (٥) کھوہ