ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
حضرت فدائے ملت صدر جمعیة علماء ہند کی وفات حسرت آیات کے بعد مسلمانوں کی اِس قدیم و عظیم تنظیم جمعیة علماء ہند کے منصب صدارت کے لیے فروری ٢٠٠٦ء کو آپ کا انتخاب عمل میں آیا جس کے مولانا موصوف اپنے علمی، دینی، ذہنی، فکری ممتاز صلاحیتوں کے لحاظ سے سچے مستحق ہیں اور اِس انتخاب پر بلاتردد کہا جاسکتا ہے کہ حق بحق دار رَسید دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جمعیة علماء ہند کو مولانا موصوف کی قیادت میں دن دُگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے۔ آمین! ض ض ض خانوادۂ حامد کو حادثہ حضرت اقدس بانی جامعہ کے انڈیا میں مقیم منجھلے صاحبزادے مولانا سید وحید میاں صاحب ٢٨ رمضان المبارک کو جودھ پور سے بجنور جاتے ہوئے رات کے دو بجے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار کے شدید حادثے سے دوچار ہوگئے، کار جسے وہ خود چلا رہے تھے ٹرک سے تصادم کے بعد مکمل تباہ ہوگئی، کار میں بیٹھے تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھوڑی بہت ضربیں آئیں مگر ان کے سترہ سالہ بڑے بیٹے حافظ سعید میاں سلمہ کو سر میں شدید چوٹیں آئیں جس کی بنا پر میرٹھ کے ہسپتال میں تاحال بے ہوش ہیں۔ مولانا وحید میاں صاحب سینے میں چوٹوں کی وجہ سے دس گھنٹے بے ہوش رہے تاہم وہ اور باقی اہل خانہ اب مجموعی طور پر بخیر ہیں مگر حافظ سعید میاں سلمہ کی تشویش ناک حالت کی بناء پر قارئین کرام سے بارگاہ رب العزت میں دعائے صحت کی پرزور درخواست کی جاتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ عزیز موصوف کو صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے اور مولانا سید وحید میاں صاحب کو اس بڑی مصیبت پر صبر اور استقامت کے ساتھ ہر ہر مرحلے پر اپنا فضل وکرم اُن کے شامل حال فرمائے، خانوادۂ حامد کو آئندہ ہر قسم کے حوادث اور شرور وفتن سے اپنی حفاظت میں رکھے ، آمین۔