ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب سیتاپوری قدس سرہ سابق شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور ( قاری غلام مصطفی صاحب قاسمی ،کلور کوٹ ) عالم و مفتی و خوش بخت و سعید آ رہے ہیں یاد پھر عبدالحمید ہم سنبھل پائے نہ تھے عبدالرشید دے گئے والد تمہارے غمِ شدید خُلد کو خود تو روانہ ہو گئے ہم کو لاحق کرگئے رنجِ بعید درگزر کر دے سبھی کوتاہیاں فضل سے تیرے نہیں کچھ بھی بعید بخش دے تجھ کو خدائے ذُوالمِنَن بے حساب و بے عتاب و بے وعید پڑھ کے مُژدۂ جاں فزا لَا تَیْئَسُوْا غم زدوں کو مل گئی حق سے نوید مضطرب تھے جس کی فرقت میں کبھی مل گیا آخر تجھے قربِ رشید کیا بتائوں حالِ غم اے دوستو آنچہ من دیدم کسے ہرگز نہ دید سادگی ، گمنامیٔ دورِ حیات کُلبۂ مسکیں میں خوش پدر وحید مشغلہ تیرا رہا درسِ حدیث مرحبا ، صد مرحبا اے بُو رشید خوش نصیبی پہ ہیں سب نازاں تِری اللہ ، اللہ ، شیخِ مدنی کے مرید میکدہ شیخ العرب کے بادہ نوش خُم کے خُم پی کے ، رہے کہتے مزید لختِ دل ، لختِ جگر ہوں شاد کام آپ کے عبدالحفیظ ، عبدالوحید خاندانِ سیتاپور کو ہو نصیب عافیت دارین اے رَبِّ حمید سن کے یہ اشعار بولے سب عزیز حَبَّذا ، اے قاسمی ، مَردِ سعید