Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003

اكستان

24 - 65
٢٨ ذیقعدہ ١٣٣٣ھ ٩اکتوبر ١٩١٥ء کی شام مکہ مکرمہ پہنچے ۔حافظ عبدالجبار علی جان دہلوی کی معرفت جن کا خاندان حضرت سید احمد شہید  اور بعد میں ا ب تک مجاہدین ستھیانہ سے تعلق رکھتا تھا گورنر حجاز سے ملا قات فرمائی اس نے ہر قسم کی تحریر ات دیدیں جو غالب نامہ کے نام سے مشہور ہوئیں (گورنر کا نام غالب پاشا تھا )۔ ایک تحریر گورنر مدینہ منورہ بصری پاشاکے نام ایک ترکی انور پاشا (استنبول ) کے نام تھی۔ آپ کے استنبول جانے کے بجائے آپ جب مدینہ منورہ ٦محرم ١٣٣٤ ھ کو پہنچے تو وہاں انور پاشا اور جمال پاشا آئے ہوئے تھے ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے مزید تحریر ات دیں اپنی طرف سے امداد و اعانت کا وعدہ تھا اور ہر شخص کو جو ترکی رعیت یا ملازم ہو حکم تھا کہ مولانا محمود حسن صاحب پر اعتماد کرے اور ان کی اعانت میں حصہ لے۔ آپ نے انور اور جمال پاشا سے یہ خواہش ظاہر کی کہ مجھے براہِ ایران یاغستان پہنچا دیں، جمال پاشا نے جواب دیا کہ ہم اس وقت اس سے عاجز ہیںروس نے ایران کے راستہ کو اور انگریز نے عراق کے راستہ کو کاٹ دیا ہے جس کا اصل مقصد ہے کہ ترکی اور افغانستان میں مواصلات نہ رہیں ۔ایران میں روسی فوجیں داخل ہوکر سلطان آباد پر اور عرا ق میں انگریزی فوجیں کوت العما رہ پر جنگ کر رہی ہیں کوئی اطمینان بخش صورت ہمارے قبضہ میں نہیں ہے آپ کو ہندوستان ہی کے راستہ سے یاغستان جانا چاہیے۔
	غرض مدینہ منورہ میں شریفِ مکہ کی علانیہ بغاوت کے جاری ہو جانے کے امکانات ختم ہوگئے تو شریف حسین نے شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن اور ان کے رفقاء کا ر کو گرفتار کرکے انگریزوں کے حوالہ کر دیا اس وقت حضرت طائف سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تھے یہ ٦شوال ١٣٣٤ھ کا وا قعہ ہے ۔چونکہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن رحمہ اللہ کی طرح حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ بھی ترکوں کو کافر نہیںکہتے تھے اور ترکوں کے سلطان کو خلیفة المسلمین اور اس کے خلاف بغاوت کو ناجائز سمجھتے تھے انگریزوںاور انگریزی چیزوںاوریورپین تہذیب سے آپ کو نفرت تھی اس لیے وہ بھی مجرم تھے اور یہی نظریات شریفی حکومت کی نظر میں باغیانہ جرائم تھے حضرت مدنی   تحریر فرماتے ہیں  : 
پولیس کا آدمی مجھ کو اور وحید کو بلانے کے لیے پہنچا ۔وحید ( حضرت مدنی رحمہ اللہ کے بھتیجے ) موجو دنہیں تھا مجھ کو حمید یہ میں لے گئے کمشنر پولیس نے مجھ کو کہا کہ ''تو انگریزی حکومت کو بُرا کہتا ہے اب اس کا مزہ چکھ ''اور قید خانہ میں بھیج دیا۔
	اس کے بعد عشاء کے قریب حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کو حراست میں لیا گیا اور اُونٹوں پر سوار کراکر مسلح گارد کی حفاظت میں جو ساٹھ اونٹوں پر لدی ہوئی تھی جدہ روانہ کر دیا گیا ۔حضرت مولانا تحریر فرماتے ہیں  :
مجھ کو قید خانہ میں کوئی حالت صبح تک معلوم نہ ہوئی صبح کو جب احباب ملنے آئے تب معلوم

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 درس حدیث 6 1
72 .فضائل حضرت فاطمہ وحسن وحسین رضی اللہ عنہم 6 71
73 حضرت ابوبکر کا دوراور حضرت علی و حسن : 7 71
74 بِاَبِیْ کامطلب : 7 71
75 جدید حاشیہ قرآن کریم پر ایک تحقیقی نظر 8 1
76 دونوںمیں فرق : 10 75
77 پہلا فرق : 10 75
78 دوسرا فرق : 10 75
79 تیسرا فرق : 11 75
80 (١) حکومت اسرائیل : 11 75
81 (٢) حکومت اسرائیل : 12 75
82 (٣) روضۂ نبوی : 13 75
83 (٤) فقہی مدارس : 14 75
84 (٥) چارمصلے : 15 75
85 (٦) بریلوی غیر مقلد گٹھ جوڑ : 17 75
86 (٧) دین میں ناحق غلو جائز نہیں : 18 75
87 (٨) ولادت مسیح علیہ السلام : 18 75
88 (٩) قادیانیوں پر نظرعنایت : 19 75
89 (١٠) علماء حق پر الزام تراشی : 20 75
90 شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 22 1
91 جنگِ عظیم،ترکوں کے خلاف عربوں کی بغاوت 22 90
92 ـ اہلِ مدینہ کی وفادار 22 90
93 اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے : 23 90
94 حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت : 23 90
95 حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی : 25 90
96 دورانِ درس : 26 90
97 ایثار و توکل کی تعلیم : 27 90
98 بیعت اور پردہ کی پابندی : 27 90
99 کلماتِ بیعت : 28 90
100 بیعت کی اصل : 28 90
101 بیعت کی حدیث : 29 90
102 سخاوت وشجاعت : 30 90
103 وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا : 31 90
104 ڈاڑھی نہ رکھنے پر خفگی : 32 90
105 عرضِ حال 33 1
106 فہمِ حدیث٭قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 34 1
107 ابن صیاد کی حقیقت : 34 106
108 دینی مسائل٭نماز کی شرطوں کا بیان 39 1
109 (٥) استقبالِ قبلہ : 39 108
110 استقبال ِقبلہ کی ضروری حد کیا ہے ؟ : 39 108
111 مکہ مکرمہ سے دُور شہروں میں سمت ِقبلہ اور جہتِ استقبال معلوم کرنے کا شرعی طریقہ : 40 108
112 (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : 41 108
113 نمازوں کے مستحب اوقات : 42 108
114 وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے : 44 108
115 متفرقات : 45 108
116 مبارک ہو تم کو 46 1
117 تحریکِ احمدیت 47 1
118 نوٹووچ کاقصہ : 50 117
119 فری میسن فرقہ : 51 117
120 مسیح کے مصلوب کرنے کاایک چشم دید گواہ : 52 117
121 عالمی خبریں 54 1
122 دیکھو بش کو! 54 121
123 مسلمانوں شرمائو مت 54 121
124 ٭کولمبیا کی تباہی کی ذمہ دار کلپنا چاولا 56 121
125 ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ 57 121
126 وفیات 58 1
127 جناب حاجی مبین احمد صاحب کو صدمہ 58 126
128 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter