اخلاقاََ و خیارکم خیارکم لنسائھم (ترمذی)
بہتر ہے، اور تم میں بہتر وہ لوگ ہیں، جو اپنی عورتوں کے لئے بہتر ہیں۔
۳۴۔ ان المومن لیدرک بحسُن خلقہ درجۃ الصائم القائم (ابو داود)
مومن حسن اخلاق سے ایسے روزہ دار کا مقام حاصل کر لیتا ہے جو برابر نماز پڑھ رہا ہو۔
۳۵۔ دَع ما یریبک الی مالا یریبک (احمد و دارمی)
جس میں شک و شبہ ہو اس کو چھوڑ کر اس چیز کو اختیار کرو جس میں کوئی شک و شبہ نہ ہو۔
۳۶- استفت قلبک البرُّ ما اطمانَّت الیہ النفس والطمانَّ الیہ القلب، و الاثم ما حاک فی النفس و تردد فی الصدر، و ان افتاک الناس و افتوک (احمد و دارمی)
اپنے دل سے پوچھو، نیکی وہ ہے جس پر تمہارا قلب و ضمیر مطمئن ہو، اور گناہ وہ ہے، جو دل میں کھٹکے، اور جس میں تردد پیدا ہو، خواہ لوگ فتویٰ دیتے رہیں، اور فتویٰ دیتے رہیں۔
۳۷- اتق اللہ حیث ما کنت، واتبع السیئۃ الحسنۃ تمحھا، وخالق الناس بخلق حسن۔ (احمد ، ترمذی ، دارمی)
جہاں کہیں بھی رہو خدا کو خوف ملحوظ رکھو، اور بُرائی(اگر ہو جائے) تو اس کے بعد نیکی کر لو، وہ اس کو مٹا دے گی، اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آو۔
۳۸-من یضمن لی مابین رجلیہ و ما بین لحییہ ضمنت لہ بالجنۃ (بخاری و ترمذی)
جو اپنی ٹانگوں کے درمیان، اور اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان جو کچھ ہے، اس کی (حفاظت کی) ضمانت دے دے، میں اس کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں