مانگتے ہیں، اور آپ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے لئے جو فیصلہ فرمائیں اس کا اَنجام بہتر فرماویں۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دُعاء بھی نقل کرتے ہیں:
اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ، وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ۔1؎
اے اللہ! ہم آپ سے آپ کی رحمت و مغفرت کے اَسباب اور ہر گناہ سے حفاظت اور ہر نیکی کے حصول اور جنّت کی سرفرازی اور آگ سے خلاصی کے طالب ہیں۔
------------------------------
1؎: مُستدرکِ حاکم ۔مَسنون دُعاؤں کی حکمتوں اور اَسرار و نکات کے مُطالعہ کیلئے مؤلّف کا رِسالہ”سیرتِ مُحمّدی دُعاؤں کے آئینہ میں“دیکھئے۔