نہ ہوں، اور اے اللہ ہم آپ کی محبت، آپ سے محبت کرنے والے کی محبت اور اس عمل کی محبت مانگتے ہیں، جو آپ کی محبت تک لے جائے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو یہ دعا کرنے کا حکم دیا تھا:
اللھم انی اسٔلک من الخیر کلہ عاجلہ و اجلہ ما علمت منہ وما لم اعلم و اعوذ بک من الشر کلہ عاجلہ و آجلہ ما علمت وما لم اعلم و اسٔلک الجنۃ وما قرب الیھا من قول او عمل اعوذ بک ومن النار وما قرب الیھا من قول او عمل و اسٔلک من خیر ما سٔلک عبدُک و رسولک محمد، و اسٔلک ما قضیت لی من امر ان تجعل عاقبتہ رشداً۔ (۱)
اے اللہ ہم آپ سے تمام کے تمام خیر کے طالب ہیں، جو جلدی ملے اور جو دیر سے ملے، جو ہم جانتے ہیں، اور جو نہیں جانتے اور آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر شر سے، جلدی آنے والے اور دیر سے آنے والے، اور جو ہم جانتے ہیں، اور جو نہیں جانتے اور آپ سے جنت کے طالب ہیں اور اس قول و عمل کے جو جنت سے قریب کرے، اور آپ کی پناہ چاہتے ہیں آگ سے اور اس قول و عمل سے جو اس کے قریب لے جائے، اور آپ سے اسی خیر میں سے ہم (بھی) مانگتے ہیں، جس کو آپ کے بندہ اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
------------------------------
۱۔ مستدرک حاکم۔