سخطک۔
ناراضیوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، اگر مجھے لیلۃ القدر نصیب ہو جائے تو میں کیا دعا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا یہ کہو :
اللھم انک عفوٌ تحب العفو فاعف عنی (۲)۔
اے اللہ تو بہت معاف کرنے والا ہے۔ معاف کرنے کو پسند کرتا ہے تو مجھے معاف کر۔
حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : " اللہ تعالٰے کو سب سے زیادہ جس چیز کا مانگنا پسند ہے وہ "عافیت" ہے۔" (۳)
ابو مالک اسجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلمان ہونے والے کو یہ تلقین فرماتے تھے :
اللھم اھدنی و ارزقنی و عافنی وارحمنی۔
اے اللہ مجھے ہدایت اور رزق دے، اور عافیت نصیب فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
بسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے :
------------------------------
۱۔ مسلم شریف۔
۲۔ ترمذی شریف۔
۳۔ مستدرک حاکم۔
۴۔ مسلم شریف۔