Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

93 - 105
 لیکن بد اعمال لوگوں نے نہ نصیحت حاصل کی اور نہ نوح  ؑ کو جھٹلا نے سے باز آئے ۔ بالآخر انہوں نے قوم کے حق میں بد دعا کی اور لوگوں کو ایک سخت طوفان نے آلیا ، تب بجز ایمان والوں کے پوری قوم غرق ہو گئی ۔
	پھر سورۂ جن شروع ہوتی ہے ،جنوں کی ایک جماعت کا ذکر فرمایا ہے جنہوں نے قرآن مجید کو سن کر کہا کہ قرآن تو بھلائی کا راستہ دکھاتا ہے ، جنات قرآن پر ایمان لے آئے اور توحید رب العالمین کا اقرار کر لیا ارشاد باری ہے کہ غیب کا علم صرف اللہ ہی کو ہے ۔’’ عَالِمُ الْغَیْبِ فَلاَ یُظْہِرُ عَلٰی غَیْبِہٖ اَحَدًا ‘‘ البتہ وہ جس پیغمبر کو چاہتا ہے غیب کی باتیں وحی کر دیتا ہے ۔
	اس کے بعد سورۂ مزمل شروع ہوتی ہے ،حضور  ﷺ کو کملی والے کے لقب سے خطاب فرما کر ہدایت کی ہے کہ آپ نصف شب یا کم وبیش شب بیداری کیا کریں اور تلاوت قرآن ٹھہر ٹھہر کر کیا کریں ،رات کی عبادت تزکیۂ نفس کیلئے بڑا ذریعہ ہے اور یہ عبادت مقبول بارگاہ ہوتی ہے ، نماز ، زکوٰۃ ، اور خیرات جاری رکھیں جو نیک عمل آگے بھیجا جائیگا وہی آخرت میں کام آئیگا ۔
	پھر سورۂ مدثر میں حضور  ﷺ کو کملی والے کے لقب سے خطاب کر کے فرمایا گیا کہ اٹھو اور تبلیغ دین کا کام شروع کرو اپنے رب کی کبریائی اور بزرگی بیان کرو !اپنے کپڑوں کو پاک رکھو اور ناپاکی سے بچو ! احسان کر کے اس کے صلہ کی خواہش نہ کرو ! اور صبر سے کام لو ! قرآن بے شک نصیحت کی کتاب ہے لیکن اس سے صرف وہ لوگ ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں جنہیں اللہ ہدایت پانے کی توفیق عطا فرماتا ہے ۔
	اس کے بعد سورۂ قیامہ کا آغاز ہوتا ہے ، ارشاد ہو تا ہے کہ اے نبی ! جب آپ پر وحی کا نزول ہوتا ہے تو آپ اس کو یاد کرنے کی کوشش میں دوھرانے میں مشغول نہ ہو جایا کریں بلکہ اس کو غور سے سنا کریں ، قرآن کو آپ کے حافظہ میں محفوظ رکھنا اللہ کی ذمہ داری ہے ۔
	اس کے بعد سورۂ دہر شروع ہوتی ہے ، ارشاد ہوا کہ ہم نے انسان کو تخلیق کر کے اس کو

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter