Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

90 - 105
کفار کی طرف ان کو واپس کر دو ۔
	اس کے بعد سورۂ صف شروع ہوتی ہے ،ارشاد ہوا کہ اے مؤمنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے ۔’’ یٰٓااَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لِمَ تَقُوْلَوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ ‘‘ خد ااس بات سے سخت بیزار ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرونہیں ۔خدا کے محبوب بندے تو وہ ہیں جو سیسہ پلائی دیوار کی طرح جم کر جہاد میں ثابت قدم  رہتے ہیں ، اس بشارت کا ذکرہے جو عیسی  ؑ نے حضو ر  ﷺ کے ظہور قدسی اور ان کے اسم مبارک احمد کے بارے میں دی تھی ۔اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو یقین دلاتا ہے کہ کا فر اللہ کے چراغ کی روشنی کو پھونکیں مار مار کر بجھا نہیں سکتے ،  مؤمنو!  عنقریب تمہیں فتح نصیب ہوگی ۔
	اس کے بعد سورۂ جمعہ شروع ہوتی ہے بڑے اہتمام کے ساتھ ارشاد فرمایا جا رہا ہے کہ اے مؤمنو ! جمعہ کی اذان سننے کے بعد نماز میں شامل ہونے کی جلدی کیا کرو، اور خرید وفروخت کا کام بند کر دیا کرو ، نماز جمعہ سے فارغ ہو کر بے شک اپنی روزی کمانے میں مشغول ہو جاؤ ، اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے ۔
	اس کے بعد سورۂ منافقون شروع ہوتی ہے ،ارشاد ہوا کہ اللہ ہی نے تم سب کو پیدا فرمایا پھر تم سب میں کوئی کافر ہے کوئی مؤمن اور تمہاری عورتیں اور تمہاری اولاد میں بعض تمہارے دشمن ہیں سو ان سے بچتے رہو ، ہاں اگر وہ راہ ِ راست پرآجائیں تو انہیں معاف کردو ،بے شک تمہارا مال اور تمہاری اولاد آزمائش کی چیز ہے ۔
	اس کے بعد سورۂ طلاق کا آغاز ہوتا ہے ، ارشاد ہوا کہ اگر عورتوں کو طلاق دینا ہو تو ان کی پاک حالت میں ان کو طلاق دو اور عدت کی مدت کا حساب رکھو ، دوران عدت ان کا باہر نکلنا بے حیائی ہے ،عدت کی مدت تین مہینہ ہیں اور حاملہ کی مدت وضع حمل ہے ،حاملہ مطلقہ عورت کو وضع حمل تک خرچ دینا شوہر کے ذمہ ہے ،۔
اس کے بعد سورۂ تحریم شروع ہوتی ہے ،ارشاد ہوا کہ اے نبی ! بیویوں کی خاطر سے آپ اللہ کی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter