Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

63 - 105
پھرحج کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے سلسلے میں ارشاد باری ہے کہ ’’ لَنْ یَنَالَ اللَّہَ لُحُوْمُھَا وَلَا دِمَائُھَا وَلٰکِنْ یَّنَالُہٗ التَّقْوٰی مِنْکُمْ ‘‘ جو قربانی تم دیتے ہو اس کا خون اور گوشت ہم تک نہیں پہونچتا ہمارے پاس تو تمہارا تقویٰ اور پر ہیز گاری پہونچتی ہے ، پھر سورۃ کے آخر میں فرمایا گیا ہے کہ اے ایمان والو! رکوع کرو !سجدہ کرو!اور بندگی کرو اپنے رب کی اور بھلائی کرو تاکہ تم اپنی فلاح کو پہونچو اور اللہ کے کاموں میں خوب کوشش کیا کرو جیسا کرنے کا حکم ہے ’’ وَجَاھِدُ وْا فِیْ اللّٰہِ حَقَّ جِھَادِہٖ‘‘   تم پر دین میں کسی قسم کی کوئی تنگی نہیں ،تم اپنے باپ ابراہیم ؑ کی ملت پر قائم رہو ،اس نے تمہارا لقب مسلمان رکھا ہے پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی تاکہ تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ گواہ ہو سو تم نماز کی پابندی رکھو ،زکوٰۃ دیتے رہو ، اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو وہ تمہارا کارساز ہے ،سو کیا اچھا کار ساز ہے اور کیسا اچھا مددگار ۔’’ھُوَ مَوْلٰکُمْ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَنِعْمَ النَّصِیْرْ۔
	اس کے بعد سورۂ مؤمنون کا آغاز ان مسلمانوں کے ذکر سے ہوتا ہے جو صحیح عقائد اور ایمان ہو نے کے ساتھ ساتھ اللہ کی عبادت اس کے احکام کی تعمیل اور تمام انسانوں کے حقوق ادا کرتے ہیں ،فرمایا کہ ’’ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ اَلَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلٰوتِھِمْ خَاشِعُوْنَ ‘‘ عبادت کی ادائیگی خلوص سے کیا کرو ، امانتوں اور عہد وپیمان کی حفاظت کرو ، بے حیائی کے کاموںسے دور رہو یہی دنیا اور آخرت کی فلاح کی راہ ہے ، اوصاف مؤمنین کے ذکر کے بعد اللہ نے اثبات توحید کیلئے ایک کھلی نشانی یعنی تحقیق انسانی کاذکر فرمایا ،اور ہر آسمان زمین پانی نباتات چوپایوں اور ان کے پیٹ سے نکلنے والی چیزیں یعنی دودھ اور اس کے بہت سے فائدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قدرت کاملہ اور رحمت واسعہ پر استدلال کر کے لوگوں کو دعوت دی تاکہ وہ توحید کا اقرار کرے اور راہ عبادت میں گامزن ہوں ، پھر حضرت نوح  ؑ کا ذکر کرکے فہمائش کی گئی کہ نجات اتباع رسول میں ہے ،اہل ایمان غرور سے اپنے اعمال کو ضائع نہیں کرتے ہیں ، ان کے دل اس خیال سے کانپتے ہیں انہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے وہ نیکی کے کاموں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter