Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

55 - 105
 فرمایا گیا کہ یہ قرآن لوگوں کیلئے احکام پہونچاتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ لوگ عذاب سے ڈرائے جائیں ، اور لوگ اس بات کا یقین کر لیں کہ اللہ ہی معبود بر حق ہیں ۔
	اس کے بعد سورۂ حجر شروع ہوتی ہے اس میں اللہ نے ان لوگوں کو تنبیہ فرمائی ہے جو حضور کی دعوت دین اور اسلام کا مزاق اڑاتے تھے اور حضور پر دیوانگی کی تہمت لگاتے تھے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہیکہ اے منکرو!تم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ قرآن اللہ کا ذکر ہے جو اس نے اپنے نبی پر نازل فرمایا اور یہ کہ اللہ ہی خود اس کا محافظ اور نگہبان ہے ’’ اِنَّانَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ اللہ تعالیٰ حضور کو تسلی دیتے ہیں کہ آپ منکرین کی باتوں سے دل برداشتہ نہ ہوں اور ان کی دھمکیوں کا مطلق اثر نہ لیں جولوگ بہکے ہوئے ہیں وہ ابلیس کے پیروکار ہیں اور وہ جہنمی ٹہرینگے 
	اے نبی! لوگوں سے کہہ دو کہ اللہ رحیم اور درگذر فرمانے والا ہے لیکن ساتھ میں اس کا عذاب سخت اور درد ناک بھی ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے اے نبی ہمیں معلوم ہیکہ آپ کو کفار مکہ کی باتیں سخت ناگوار گذرتی ہے ، اور آپ کیلئے تکلیف کا باعث ہوتی ہے ’’ وَلَقَدْنَعْلَمُ اَنَّکَ یَضِیْقُ صَدْرُکَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ ‘‘ اس کا مداوا یہ ہیکہ آپ اپنے رب کی حمد وتسبیح میں مشغول رہیں اور تا زیست اسی کی عبادت وبندگی میں وقت گذاریں ، ’’ وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَأتِیَکَ الْیَقِیْنُ‘‘
	اس کے بعد سورۂ نحل شروع ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے’’ اَتٰٓی اَمْرُ اللّٰہِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْاہْ، سُبْحَانَہٗ وَتَعَالیٰ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ ‘‘ اللہ کا حکم آچکا تم جلدی نہ مچاؤ اللہ کی ذات پاک ہے تمہارے شرک سے بہت بالا وبرتر ہے ، نادانو! تم عذاب کا تقاضہ کر رہے ہو یاد رکھو وہ وقت اب دور نہیں جب تم اپنی سرکشی اور بد اعمالی کی سزا پاؤگے ،تم نا شکر گذار ہو حالا نکہ تم اپنے رب کی نعمتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو کہ اس نے تمہارے آرام کیلئے اور تمہاری بار برداری کیلئے طرح طرح کی چیزیں اور جانور پیدا فرمادیئے ہیں ،غور کرنے والوں کیلئے ان میں اللہ کی بڑی نشانیاں ہیں ۔
       اے مشرکو! ذرہ گھوم پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا اور انکی بستیاں کس  طرح

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter