Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

42 - 105
 بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا ،ارشاد باری  ’’ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ‘‘۔ارشاد باری ، اللہ نے حرام کردیئے ہیں بے شرمی کے کام خواہ وہ کھلے طور پور ہوں یا پوشیدہ طور پر ہوں ، اور حرام ہے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا اور حرام ہے اللہ کا نام لیکر یا اللہ کی جانب منسوب کر کے کوئی ایسی بات کہنا جس کے متعلق تمہیں علم نہ ہو کہ وہ بات اللہ نے ارشاد فرمائی ہے ۔ ’’ وَاَنْ تَقُوْلُوْا عَلٰی اللّٰہِ مَالَا تَعْلَمُوْنَ‘‘۔آگے نافرمانوں کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد ہے کہ اللہ سے سرکشی کرنے والوں کا جنت میں داخلہ ایسا ہی ناممکن ہے جیسا اونٹ کا سوئی کے ناکے میں گذر جانا ۔’’ اِنَّ الَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِآیٰتِنَا وَاسْتَکْبَرُوْا عَنْھَا لَا تُفَتَّحُ لَھُمْ اَبْوَابُ السَّمَآئِ وَلَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ‘‘لیکن نیک لوگوں کیلئے جنت کی خوشخبری ہے ، اے لوگو!تم اللہ کو پکارو خوف وامید کے ساتھ یقینا اللہ کی رحمت نیک لوگوں کے قریب ہے ۔ ’’اِنَّ رَحْمَۃَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ‘‘
	اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے متعدد پیغمبروں او ر ان کی امتوں کے حالات وواقعات کا ذکر فرمایا اور لوگوں کی سر کشی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان پر اللہ کی طرف سے مختلف عذاب نازل ہوئے ان کا بھی ذکر فرمایا ہے ، تاکہ لوگ نصیحت وعبرت حاصل کریں اور دعوت ِ رسالت کو قبول کر کے ہدایت پائیں ، متعدد عبرت آموز واقعات سنانے کے بعد اللہ تعالیٰ حضور  ﷺ سے فرماتے ہیں ’’ وَاِذْ اَخَذَ رَبُّکَ مِنْ بَنِیٓ آدَمَ مِنْ ظُھُوْرِھِمْ وَذُرَّیَّتِھِمْ وَاَشْھَدَھُمْ عَلٰی اَنْفُسِھِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوْا بَلیٰ شَھِدْنَا‘‘کہ اے نبی لوگوں کو یاد دلا دو کہ ہم نے روز الست تمام انسانی روحوں کو جمع کر کے ان سے پوچھا تھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ تو سب نے ایک ہی جواب دیا تھا کہ بے شک تو ہی ہمارا رب ہے ہم اس پر گواہی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا لوگ اب اس معاہدہ کو بھول گئے جو شرک میں مبتلا ہو گئے ۔
	آگے ارشاد ہیکہ نفس پرستی کی وجہ سے لوگوں کی حالت اس کتے جیسی ہو جاتی ہے جس کی زبان لالچ کی وجہ سے باہر کو لٹکی رہتی ہے ،ارشاد باری ہے ۔’’فَمَثَلُہٗ کَمَثَلِ الْکَلْبِ ‘‘

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter