ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور) گزشتہ ماہ ٥محرم الحرام ١٤٣٨ھء کو جامعہ مدنیہ جدید میں مسجد حامد کی چھت پر شمسی توانائی کے پینل اور کنٹرول روم میں آلات کی تنصیب کا کام مکمل ہوا اور بعد مغرب شب ِ جمعہ اساتذہ اور عملہ کی موجودگی میں اِفتتاح کے بعد دُعائے خیر کی گئی، اِس شمسی نظام پر تقریبًا تیس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی، بیس کلو واٹ کا یہ سولر سسٹم تقریبًا ایک ہزار آٹھ سو یونٹ کی ماہانہ پیداواری صلاحیت رکھتا ہے جو دو اِنورٹرز، بیس بیٹریوں اور اڑتالیس سولر پینلز پر مشتمل ہے،اللہ تعالیٰ اِس کار خیر میں حصہ لینے والے احباب اور فنی ماہرین کو جزائے خیر عطا فرمائے،آمین۔ ١٧محرم الحرام ١٤٣٨ھ/١٩اکتوبر ٢٠١٦ء کو جامعہ مدنیہ جدید کے دارُالاقامہ کی زمینی منزل کے بعد بالائی منزل کی تعمیر کا کام شروع ہواوالحمد للہ،تقریبًا دو کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اِس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے اِس منصوبہ کی بخیر اور جلد تکمیل پانے کی دُعاکی۔ ٢٣محرم الحرام ١٤٣٨ھ/٢٥اکتوبر ٢٠١٦ء کو گندے پانی کی نکاسی کے لیے سیوریج سسٹم پر بھی کام کا آغاز ہو ا جس کے ابتدائی مرحلہ پر تقریبًا چالیس سے پچاس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اللہ تعالیٰ ہر چھوٹے بڑے معاونین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔