ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
''حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور ۖ سے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے ایسی چیز سکھا ئیے جس سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے آپ نے اِرشاد فرمایا آیت الکرسی پڑھا کرو کیونکہ یہ تمہاری ، تمہاری اولاد کی اور تمہارے گھرکی حفاظت کرے گی حتی کہ تمہارے اِرد گرد کے پڑوسیوں کے گھروں کی بھی۔''عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّہ کَانَ اِذَا دَخَلَ مَنْزِلَہ قَرَأَ فِیْ زَوَایَاہُ آیَةَ الْکُرْسِیْ ۔ ''حضرت عبد الر حمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ جب اپنے گھر میں داخل ہوتے تواُس کے (چاروں) کونوں میں آیت الکرسی پڑھ کر دم کرتے۔ ''فرض نماز کے بعد پڑھنے سے دوسری نماز تک حفاظت : عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا مَنْ قَرَأَ آیَةَ الْکُرْسِیْ فِیْ دُبُرِ الصَّلٰوةِ الْمَکْتُوْبَةِ کَانِ فِیْ ذِمَّةِ اللّٰہِ اِلَی الصَّلٰوةِ الْاُخْرٰی۔ ''حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس شخص نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی تو وہ دوسری نماز تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا۔ ''عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ فِیْ دُبُرِالصَّلٰوةِ الْمَکْتُوْبَةِ آیَةَ الْکُرْسِیْ حُفِظَ اِلَی الصَّلٰوةِ الْاُخْرٰی وَلَا یُحَافِظُ عَلَیْھَا اِلَّا نَبِی اَوْ صِدِّیْق اَوْشَھِیْد ۔(اخرجہ البیہقی فی شعب الایمان) ''حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو وہ دوسری نماز تک محفوظ کر دیا جائے گا اور اِس کی (یعنی آیت الکرسی پڑھنے کی )پابندی نبی یا صدیق یا شہید ہی کرتے ہیں۔''