ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
جنابِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کوحکم بھیجا کہ زمین ناپ لو، اگر اِس نے مسافت زیادہ طے کی ہے تو اِس کی جان رحمت کے فرشتے قبض کریں ور نہ عذاب کے فرشتے ، اگرچہ اِس نے مسا فت کم طے کی تھی مگرحق تعالیٰ کی رحمت سے اِس طرف زمین سمیٹی جس طرف وہ جا رہا تھا جب زمین کو ناپا گیا تو ایک بالشت وہ زیادہ نکلا جو وہ طے کر چکا تھا بس پھر تو رحمت کے فرشتے اِس کی رُوح لے گئے ۔ ١ چونکہ وہ دل میں سخت نادِم تھا شرمسار تھا اِس لیے حق تعالیٰ کو اُس کی ندامت اور شرمساری پسند آئی، شاید ایک بالشت ہی وہ گھسٹا ہوگا، جوایک بالشت کا فرق ملائکہ کو دکھایا گیااور حق تعالیٰ قریب کو بعید اور بعیدکو قریب کرنے پر قادر ہیں۔ توعرض یہ کر رہا تھا کہ گناہ جتنے بھی ہوں مگر ندامت پشیمانی اِستغفار اور عاجزی سے حق تعالیٰ معاف فرما دیتے ہیں۔ (بحوالہ ہفت روزہ خدام الدین لاہور ١٤ جون ١٩٦٨ئ)وفیات ٥اکتوبر کو مرحوم محمد فاروق صاحب نیازی کی اہلیہ اور خواجہ اقبال احمد صاحب کی ہمشیرہ لاہور میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ ٢١اکتوبر کو جناب خواجہ اقبال احمد صاحب کی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ ١ مشکوة شریف کتاب الدعوات رقم الحدیث ٢٣٢٧