ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
رہے گا اور جس نے اِن دونوں کو شام کے وقت پڑھا تو اِن کی وجہ سے صبح تک (ہر بلاو مصیبت سے) محفوظ رہے گا۔''زچگی کی حالت میں دم : عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ ۖ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ لَمَّا دَنَا وِلَادَھَا اَمَرَ اُمَّ سَلَمَةَ وَ زَیْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ اَنْ تَأْتِیَا فَاطِمَةَ فَتَقْرَأَ عِنْدَھَا آیَةَ الْکُرْسِیْ وَ( اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْ بَعْدِ اِذْنِہ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ) وَ تُعَوِّذَاھَا بِالْمَعَوَّذَتَیْنِ ۔(اخرجہ ابن السنی فی عمل الیوم واللیلة ) ''حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب وہ زچگی کی حالت میں تھیں تورسولِ اکرم ۖ نے اُم المومنین حضرت اُم سلمہ اور زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہما کو حکم فرمایا کہ تم دونوں فاطمہ کے پاس جاؤ اور اُن کے پاس آیت الکرسی اور (اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْ بَعْدِ اِذْنِہ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ ) اور معوذتین پڑھ کر دم کرو۔ ''کھانے میں برکت : عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَجُلاً اَتَی النَّبِیَّ ۖ فَشَکَا اِلَیْہِ اَنَّ مَافِیْ بَیْتِہ مَمْحُوْقَ الْبَرَکَةِ۔فَقَالَ اَیْنَ اَنْتَ مِنْ آیَةَ الْکُرْسِیْٰ ؟ مَا تُلِیَتْ عَلٰی طَعَامٍ وَلَا اِدَامٍ اِلَّا اَنَمَی اللّٰہُ بَرَکَةَ ذٰلِکَ الطَّعَامِ وَالْاِدَامِ۔ (اخرجہ ابن السنی) ''حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم ۖ کے پاس آئے اور اپنے گھر سے برکت کے اُٹھ جانے کی شکایت کی تو آپ نے اِرشاد فرمایا تو آیت الکرسی سے کیوں غافل ہے ؟ (مزید فرمایا) جس کھانے اور سالن پر آیت الکرسی پڑھی جائے گی تو اللہ اُس کے کھانے وغیرہ میں برکت ڈال دیںگے۔''