ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
مصیبت کا دُور ہونا : عَنْ اَبِیْ قَتَادَةَ اَنَّ النَّبِیَّ ۖ قَالَ مَنْ قَرَأَ آیَةَ الْکُرْسِیْ وَخَوَاتِیْمَ سُوْرَةَ الْبَقَرَةِ عِنْدَ الْکُرَبِ اَغَاثَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی۔ (اخرجہ ابن السنی) ''حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری (تین) آیات کسی مصیبت کے وقت پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اُس مصیبت کو دُور فرمادیں گے۔ '' قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اَپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اَوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(اِدارہ)