ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
اب اِس غزلِ ناتمام کو حضرت مولانا اَسعد اللہ صاحب ناظم مظاہر علوم سہارنپور کی اِس خوبصورت غزل پر تمام کرتا ہوں : اِنسان کو بناتا ہے اکمل مطالعہ ہے چشمِ دل کے واسطے کاجل مطالعہ دُنیا کے ہر ہنر سے ہے افضل مطالعہ کرتا ہے آدمی کو مکمل مطالعہ کرتا ہے دُور جہل کی دلدل مطالعہ تعلیم کے بڑھاتا ہے کَس بَل مطالعہ یہ تجربہ ہے خوب سمجھتے ہیں وہ سبق جو دیکھتے ہیں غور سے اوّل مطالعہ ہم کیوں مطالعہ نہ کریں ذوق و شوق سے کرتے نہیں ہیں اَحمق و اَجہل مطالعہ ناقص تمام عمر وہ رہتے ہیں علم سے ہوتا نہیں ہے جن کا مکمل مطالعہ کھلتے ہیں رازِ علم اُن ہی کے قلوب پر جو دیکھتے ہیں دل سے مسلسل مطالعہ اسعد مطالعہ میں گزاروں تمام عمر ہے علم و فضل کے لیے مشعل مطالعہ