ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
ہر نماز کے بعد پڑھنے سے جنت میں داخلہ : عَنْ عَلِیٍّ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ یَقُوْلُ مَنْ قَرَأَ آیَةَ الْکُرْسِیْ فِیْ دُبُرِکُلِّ الصَّلٰوةِ لَمْ یَمْنَعْہُ مِنْ دُخُوْلِ الْجَنَّةِ اِلَّا الْمَوْتُ وَمَنْ قَرَأَھَا حِیْنَ یَأْخُذُ مَضْجَعَہ اَمَنَہُ اللّٰہُ عَلٰی دَارِہ ، وَدَارَ جَارِہ وَاَھْلَ دَوِیْرَاتِ حَوْلِہ۔ (قرطبی ص ٢٦٩ ج ٣) ''حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسولِ کریم ۖ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اُس کے جنت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی دوسری چیز رکاوٹ نہیں رہے گی اور جس شخص نے سوتے وقت اِسے پڑھا تواُس کا گھر اُس کے پڑوسی کا گھر اور اِرد گرد کے دیگر پڑو سیوں کے گھروں کو بھی اللہ تعالیٰ محفوظ رکھیں گے۔ ''سوتے وقت پڑھنے سے حفاظت : عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: مَنْ قَرَأَ آیَةَ الْکُرْسِیْ اِذَا آوٰی اِلٰی فِرَاشِہ وُکِّلَ بِہ مَلَکَیْنِ یَحْفَظَانِہ حَتّٰی یُصْبِحَ ۔ (اخرجہ ابن الضریس ) ''حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جس شخص نے سوتے وقت آیت الکرسی پڑھی تو اُس پر دو فرشتے مقرر کر دیے جاتے ہیں جو صبح تک اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔''عَنْ اَبی ھُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ حٰم اَلْمُؤْمِنْ اِلٰی اِلَیْہِ الْمَصِیْرُ وَآیَةَ الْکُرْسِیْ حِیْنَ یُصْبِحُ حُفِظَ بِھِمَا حَتّٰی یُمْسِیَ، وَمَنْ قَرَأَ ھُمَا حِیْنَ یُمْسِیْ حُفِظَ بِھِمَا حَتّٰی یُصْبِحَ ۔ (اخرجہ الدارمی والترمذی) '' حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے سورۂ مؤمن کی ابتدائی تین آیات ( اَلَیْہِ الْمَصِیْرُ) تک اور آیت لکرسی کو صبح کے وقت پڑھا تو وہ اِن کی وجہ سے شام تک (ہر بلا ومصیبت سے) محفوظ