ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
کہ اِن کو رسید کاٹ دیں، پھرمیں نے اُن سے کہا میں نے آپ سے دس روپے کہے آپ انکار نہ کر سکے اور دیئے تو دس گنا بڑھا کر سو روپے دے دیئے ................ ! ایسا کیوں ہوا .................. ؟ سوائے اللہ کے اور کون ہے جس نے آپ کے دل میں یہ بات ڈال دی حالانکہ آپ حساب لینے آئے تھے مگر خود شکار ہوگئے ! اس لیے ہم بھی حیران ہیںاور آپ بھی کہ یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے ؟ ؟ ؟ بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ اِس دھرتی پر '' قَالَ اللّٰہُ وَ قَالَ الرَّسُوْلُ '' کی صدائیں بلند ہوتی رہیں تب تک دنیا کی کوئی طاقت ان کو بند نہیں کر سکتی،باری تعالیٰ کا ارشاد ہے : یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَ یَأْبَی اللّٰہُ اِلَّا اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَہ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ ۔ (سُورة التوبة : ٣٢) ''چاہتے ہیں(منکرین)کہ بجھا دیں اللہ کا نور اپنے منہ سے (پھونک کر) اور اللہ اپنے نور کو پورا کر کے ہی رہیگا چاہے برا مانیں منکرین۔'' جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (اِدارہ)