ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
ظاہر ہوتا ہے اور روزِ ہدایت وخیر کے زمانہ ٔ صبح صادق (چالیس برس) پورے کرکے اُفق ِاُم القری میں غارِحرا سے طلوع کرتا ہے، فاران کی چوٹیوں سے طاغوتی تاریکیوں کومحو کرتا ہوا تمام جزیرہ عرب کو اپنی قوت ِ عزم اور نہ جھکنے والی ہمت سے مصلحانِ عالم کا مر کز اور معدن بنادیتا ہے، ہر قسم کی روحانی بیماریوں اور جسمانی برائیوں کا عالم انسانی سے اپنے لائے ہوئے کیمیاوی نسخہ کے ذریعہ سے ازالہ کرتا ہوا متبعین کو حیات ِ ابدی عطا کرتا ہے۔ آج اُسی آفتاب ِ ہدایت کی اِس دُنیائے دوں میں روشنی اور نور پھیلانے کی یاد تازہ کرنے والا زمانہ سایہ گُستر ١ ہو رہا ہے ،ایک جماعت اِس یادگار میں موتیوں کو چھوڑ کر حباب ٢ پر ریجھ جاتی ہے اور اُس مجسمہ ٔ ہدایت و رحمت کی تشریف فرمائی کی یادگاری میں مجالس زیب و زینت، سرو ر و روشنی وغیرہ منعقد کرتی ہوئی اُمم غیر اسلامیہ کی تقلیدی تاریکی اختیار کرتی ہے اور فقط اِس ظاہری نمود و احتشام اور زبانی کارر وائیوں کو اَدائے حقوق کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ عقَوْم نِیَام تَسَلُّوا عَنْہُ بِالْحِلْمِ ''یہ سونے والے لوگ ہیں کہ محو ِخواب ہو کر بے غم ہوگئے ہیں '' ٣ اربابِ بصیرت اپنی خداداد قابلیت کو کام میں لاتے ہیں اور اُس آفتابِ ہدایت کی لائی ہوئی سچی روشنی اور حقیقی ہدایت پر پوری توجہ اور مکمل عنایت صرف کرتے ہوئے اپنی عملی اور اِرادی قوتوں کو اَز سر نو فیضیاب اور فائدہ مند ہونے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ احیائے سنت اور نشرِ علومِ نبویہ کے لیے دوگنی چوگنی قوت صرف کرنے کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں جو جو اور جس جس طرح عالمِ انسانی کی خدمتیں اُس حکیمِ روحانی اور مصلحِ حقیقی نے انجام دی ہیں اُن کے لیے ہر قسم کی سر گرمی کو دہرانا ضروری سمجھنے لگتے ہیں۔ غرضیکہ یہ مہینہ ہمیشہ اُن کے قوائے علمیہ اور عملیہ میں وہ حرارت اور شادابی پیدا کرتا ہے جو مارچ و اپریل درختوں میں اور اساڑھ و ساون کاشت کی زمینوں میں اور فصل بہار بلبلوں کے دل ودماغ میں اور ماہِ رمضان المبارک عالمِ علوی میں، چونکہ جناب سر ور کائنات علیہ الصلٰوة والسلام کا ١ مہربان ٢ بلبلہ ٣ درد محبت سے خالی ہوگئے ہیں ۔