ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) اَز قلم : مولانا خلیل الرحمن صاحب،شریکِ سفر ٢٠ مارچ بروز جمعرات شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم وفاق المدارس العربیہ کے زیرِاہتمام آل پنجاب طلباء اِجتماع میں شرکت کے لیے ملتان کے سفر پر صبح دس بجے جامعہ مدنیہ جدید سے روانہ ہوئے اور شام پانچ بجے الحمدللہ اِجتماع گاہ میں پہنچ گئے۔ بعد اَزاں بھائی محمد مدنی صاحب کی دعوت پر اُن کی مسجد و مدرسہ کے اِفتتاح کے لیے دھوری اَڈہ ضلع لیہ تشریف لے گئے رات وہیں قیام کیا۔ ٢١ مارچ بروز جمعہ صبح گیارہ بجے مسجد کا اِفتتاح کرتے ہوئے اہل ِ علاقہ سے خطاب فرمایا، یہاں سے فراغت کے بعد لیہ ہی کے ایک قصبہ پہاڑ پور میں جامعہ فاروقیہ تجوید القرآن قاری محمد طلحہ صاحب کے ہاں تشریف لے گئے اور وہاں جمعہ کے مجمع سے علم اور علماء کی اہمیت کے اُوپر بیان فرمایا۔ سہ پہر چار بجے جامعہ ریحان المدارس پہاڑ پور میں تشریف لے گئے اور مدرسہ کے لیے دُعا فرمائی۔ بعد اَزنمازِ مغرب عصر کوٹ اَدّو کے لیے روانہ ہوئے، مغرب کے قریب شہر کے مشہور مدرسہ جامعہ مظاہر العلوم میں پہنچے یہاں اَستاتذہ اور طلباء نے بڑی محبت سے اِستقبال کیا، حسن ِ اتفاق سے مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل صاحب کے بڑے بیٹے مولانا محمد اشفاق صاحب قاسمی سے تقریبًا ٣٥ سال بعد ملاقات ہوئی جو کہ جامعہ مدنیہ لاہور میں حضرت کے درجہ مشکوة شریف کے ہم سبق رہے تھے مغرب کی نماز کے بعد اُن سے مجلس ہوئی جس میں طالبعلمی کے دور کا تذکرہ ہوتا رہا۔ بعد اَز نمازِ عشاء مدرسہ مظاہرا لعلوم میں رات کا کھانا تناول کیا اِس کے بعد مولانا اشفاق صاحب اور دیگر ساتھیوںکے ہمراہ خانقاہ قادریہ مجددیہ کوٹ اَدّو میں مولانا محمد آصف صاحب کے ہاں