ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2014 |
اكستان |
|
اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص فضائل سورۂ اِخلاص ( الشیخ محمد یوسف بن عبداللہ الارمیونی ، مترجم مولانا قاری عبدالحفیظ صاحب ) حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ (م : ٩١١ھ)کے شاگرد حضرت علامہ یوسف بن عبداللہ بن سعید الحسینی الارمیونی رحمة اللہ علیہ(م : ٩٥٨ھ) کی تصنیف ''اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص''جو سورہ ٔاِخلاص کی فضیلت پر چالیس اَحادیث نبویہ پر مشتمل ہے ،اِس کا اُردو ترجمہ جامعہ مدنیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب رحمة اللہ علیہ(م : ١٤٢٤ھ/٢٠٠٣ھ) کے فرزند اَرجمند حضرت مولانا قاری عبدالحفیظ صاحب نے کیا ہے جس کی اِفادیت کے پیش ِنظر اِسے نذرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔(اِدارہ) حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ کے شاگردعلامہ یوسف بن عبداللہ بن سعید الحسینی الارمیونی الشافعی رحمة اللہ علیہ حمدو صلوة کے بعد فرماتے ہیں : رب کی صفات : (١) واقدی نے اَسباب النزول میں ذکر کیا ہے کہ چند یہودی نبی کریم ۖ کی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ ہمارے سامنے اپنے رب کی صفات ذکر فرمائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات توراة میں ذکر فرمائیں ہیں، اِس پر اللہ تعالیٰ نے سورۂ اِخلاص نازل فرمائی ۔ (تفسیر طبری ج ٣٠ ص ٣٤٣ ) حضرت اِبن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مشرکین نے کہا یا رسول اللہ ۖ ہمیں اپنے رب کا نسب بتلائیے اِس پر سورۂ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ) نازل ہوئی۔