ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2014 |
اكستان |
|
تشریف لے گئے وہاں اِجتماع سے اِصلاحی بیان فرمایا،بیان کے بعد مدرسہ مظاہر العلوم ہی میں رات کا قیام فرمایا۔ ٢٢ مارچ بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے ناشتہ کرنے کے بعد مولانا اشفاق صاحب سے اِجازت طلب فرمائی اور لاہور کے سفر کے لیے روانہ ہوئے ،اَلحمد اللہ بوقت عصر بخیرو عافیت جامعہ مدنیہ جدید میں واپسی ہوئی۔ وفیات ممتاز عالم ِ دین و تبلیغ ِ جماعت کے اَمیر اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ کے خلیفۂ مجاز حضرت مولانا زُبیر الحسن صاحب کاندھلوی رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرماگئے۔ آپ اپنے والد گرامی حضرت مولانااِنعام الحسن صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعد تا حیات سے دعوت و تبلیغ کی ذمہ داریاں اَنجام دے رہے تھے۔اللہ تعالیٰ آپ کی جملہ خدمات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور آپ کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی اور آپ کی اَولاد کو آپ کے نقش ِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔ گزشتہ ماہ جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل کوئٹہ کے مولانا عزیز اللہ صاحب کی اہلیہ صاحبہ شدید علالت کے بعدوفات پاگئیں۔ ٢ مارچ کو جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ جناب قاری محمد یٰسین صاحب کے چھوٹے بھائی محمد اَختر صاحب بہاولپور میں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔