ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2012 |
اكستان |
|
جی ٹی روڈ کے قریب مدرسہ میں تشریف لے گئے اَور مدرسہ کے لیے خیرو برکت کی دُعا فرمائی۔بعد اَزاں حضرت مہتمم صاحب حضرت مولانا عزیز الرحمن صاحب ہزاروی مدظلہم العالی کی دعوت پر برکة العصر شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا محمد زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی غرض سے اِسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔رات نو بجے پنڈی پہنچ کر اَلحاج محمد شعیب صاحب کے یہاںقیام فرمایا۔صبح ناشتہ کے بعد ساڑھے گیارہ بجے کے قریب حضرت صاحب سیمینار میں شرکت کے لیے (ترنول)اِسلام آباد روانہ ہوئے ،ایک بجے ترنول پہنچ کر سیمینار کی پہلی نشست میں شرکت فرمائی،پہلی نشست ختم ہونے پر ظہر کی نماز اَدا کر کے پیر طریقت حضرت اَقدس اَلحاج مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم کے ہمراہ دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔کھانے کے بعد حضرت اَقدس سے اِجازت چا ہی اَور واپس لاہور کے لیے روانگی ہوئی،تقریبًا رات نو بجے بخیریت گھر پہنچ گئے،والحمد للہ۔ ١٨اپریل کو پیر طریقت حضرت اَقدس مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم مع مولانا محمد شاہد صاحب مظاہری مدظلہم و مولانا اَلحاج عبدالحفیظ صاحب مکی مدظلہم و حضرت اَلحاج صغیر اَحمد صاحب مدظلہم اَور دیگر بہت سے رُفقاء کے ہمراہ جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے۔سب سے پہلے پانچ کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر چار منزلہ دارُالاقامہ تشریف لا کر دُعا فرمائی ،بعد اَزاں مسجد حامد میں جامعہ کے اَساتذہ اَور طلباء کی بڑی تعداد اَور مہمانانِ گرامی سے خطاب فرمایا ۔خطاب کے بعد شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی قیام گاہ پر جملہ مہمانانِ گرامی نے دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔مہمانانِ خصوصی نے یہاں ہی قیلولہ کے بعد عصر کی نماز اَدا فرمائی ، بعد اَزاں بخیریت واپسی ہوئی۔ ٢١اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب پیر طریقت حضرت اَقدس مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم کو اَلوداع کرنے ائیر پورٹ تشریف لے گئے،اِسی روز بعد نماز عشاء شالامار ٹائون لاہورختم نبوت کانفرنس میں شرکت فرمائی۔ ٢٧ اپریل کو کراچی کے اَلحاج محمد خالد صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے ، جامعہ کے تعلیمی وتعمیری اَحوال کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اِظہار فرمایا ، عصر بعد واپس تشریف لے گئے۔