ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2012 |
اكستان |
|
صکوک کی نوعیت میں فرق کے اِعتبار سے یہ یا تو صکوک ِ اِجارہ کا مدیر ہوتا ہے یا صکوک ِ مشارکہ کا مدیر ہوتا ہے یا صکوک ِ مضاربہ کا یا صکوک ِ مرابحہ کا مدیر ہوتا ہے۔ (٥) مدیر اِستثمار : یہ مدیر صکوک ہوتا ہے یا مدیر اِصدار یا مصدر ِصکوک کی جانب سے مقرر کیا ہوا شخص ہوتا ہے جس کو صکوک کی فروخت سے حاصل شدہ سرمایہ سے نفع حاصل کرنے کا کام سونپا گیا ہو ۔ (٦) اَمین اِستثمار : یہ درمیانی واسطے کے طور پر کام کرنے والا وہ اِدارہ ہوتا ہے جو حاملین ِ صکوک کے مفادات کا اِنتظام کرتا ہے اَور مدیر اِصدار کی نگرانی کرتا ہے اَور وثائق و ضمانات کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ سب کام وہ اُجرت پر کرتا ہے۔ (جاری ہے)