Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2012

اكستان

23 - 64
''صوفیاء ِکرام کا عمل کسی چیز کے حلال یا حرام ہونے میں سند اَور دَلیل نہیں ہے۔  ہمارے لیے یہ کافی ہے کہ ہم اِنہیں معذور قرار دے کر مَلامت نہ کریں اَور اِن کے معاملے کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سپرد کردیں۔ اِس جگہ (حلال و حرام ہونے میں سند اَور دلیل کے لیے) اِمام اَبوحنیفہ، اِمام اَبو یوسف اَور اِمام محمد   کا قول دَرکار ہے۔ اَبوبکر شبلی اَور اَبو الحسن نوری کا عمل معتبر نہیں ہے۔''  ١
اِس اُصولی جواب کے بعد عرض ہے کہ جن بزرگوں کے واقعات کا بریلوی حضرات سہارا لینا چاہتے ہیں اُن میں کسی بزرگ سے بھی ماہانہ محفل ِمیلاد کا ثبوت اِس اَنداز میں نہیں ملتا جس اَنداز سے بریلوی حضرات اِلتزام کرتے ہیں اَور نہ ہی وہ کسی بزرگ سے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ مروجہ محفل ِمیلاد مسجد میں کسی بزرگ نے منعقد کی ہو یا مسجد میں محفل ِمیلاد منعقد کرنے کا حکم دیا ہو۔
 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک عبارت سے بریلویوں کا اِستدلال اَور اُس کا جواب  :
بریلوی حضرات حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ کی درجِ ذیل عبارت سے بھی اِستدلال کرتے ہوئے مروجہ محفل ِمیلاد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں  :
اَلْحَدِیْثُ الثَّانِیْ وَالْعِشْرُوْنَ اَخْبَرَنِیْ سَیِّدِیْ اَلْوَالِدُ قَالَ کُنْتُ اَصْنَعُ فِیْ اَیَّامِ الْمَوْلِدِ طَعَامًا صِلَةً بِالنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَفْتَحْ لِیْ سَنَةً مِّنَ السِّنِیْنَ شَیْئ اَصْنَعُ بِہ طَعَامًا فَلَمْ اَجِدْ اِلَّا حِمْصًا مَقْلِیًّا فَقَسَمْتُہ بَیْنَ النَّاسِ فَرَأَیْتُہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  وَبَیْنَ یَدَیْہِ ھٰذِہِ الْحِمْصُ مُبْتَھِجًا بَشَّاشًا۔( الدرالثمین ص ٤٠ )
''بائیسویں حدیث: میرے والد نے مجھے خبر دی کہ میں حضور  ۖ سے تعلق کی بناء پر اُن کی وِلادت کے اَیام میں کھانا تیار کرتا تھا ایک سال مجھے کچھ میسر نہ ہوا کہ کھانا تیار کر سکوں سوائے بھنے ہوئے چنوں کے تو میں نے وہی لوگوں کے درمیان
  ١  مکتوبات اِمام ربانی مجدد اَلف ثانی   دفتر اَوّل حصہ چہارم ص ١٧٠۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 مشرکین کا بگاڑ سب سے بڑھا ہوا تھا : 7 3
5 قیامت کا وقت ِ معین کسی کو معلوم نہیں : 8 3
6 قیامت کی علامات بتلائی گئی ہیں : 8 3
7 غلام اَور باندیاں بنانا قدیم اَور عالمی طریقہ تھا : 8 3
8 اِسلام کی برتری : 10 3
9 قیامت کی دُوسری نشانی : 11 3
10 لمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٢ 12 1
11 خارجہ پالیسی اَور مستقبل 12 10
12 پاکستان کا مستقبل 12 10
13 قسط : ٢٣ اَنفَاسِ قدسیہ 15 1
14 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 15 13
15 سلسلہ ٔبیعت : 15 13
16 طریقۂ بیعت : 16 13
17 قسط : ٩ پردہ کے اَحکام 19 1
18 پردہ کے واجب ہونے کادَارو مدار : 19 17
19 محرم کی تعریف : 20 17
20 رضاعی بہن اَور جوان ساس سے پردہ : 20 17
21 ردہ کا حکم عارض کی وجہ سے دائمی ہے : 21 17
22 مروجہ محفل ِمیلاد 22 1
23 اَکابرین و بزرگانِ دین کے واقعات سے بریلویوں کا اِستدلال اَور اُس کا جواب : 22 22
24 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک عبارت سے بریلویوں کا اِستدلال اَور اُس کا جواب : 23 22
25 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک اَور عبارت سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 24 22
26 قسط : ٥سیرت خلفائے راشدین 27 1
27 ایک مفید تبصرہ : 27 26
28 حضرت بلال : 27 26
29 حضرت خباب بن اَرت : 28 26
30 حضرت عمار بن یاسر : 28 26
31 حضرت عمار کی والدہ : 28 26
32 حضرت صُہَیبْ رُومی : 29 26
33 حضرت اَبو فکیہہ : 29 26
34 حضرت زُنیرہ : 29 26
35 قسط : ٢ اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 31 1
36 پاکستان میں صکوک سازی اَور صکوک کا اِجراء : 31 35
37 کچھ دیگر ملکوں میں صکوک کا اِجراء : 32 35
38 صکوک کی اَقسام 34 35
39 (١) اعیانِ موجرہ 34 35
40 (٢) معین اَشیاء کے منافع(Usufructs) کی ملکیت کے صکوک 36 35
41 (٣) وہ جائیداد جو ذمہ میں ہو اُس کے منافع کی ملکیت کے صکوک : 37 35
42 (٤) کسی متعین اِدارے کی خدمات کی ملکیت کے صکوک : 38 35
43 (٥) کسی اِدارے کی خدمات جو ذمہ میں ہوں اُن کی ملکیت کے صکوک : 39 35
44 (٦) صکوکِ سلم : 40 35
45 (٧) صکوکِ اِستصناع : 40 35
46 (٨) صکوکِ مرابحہ : 40 35
47 (٩) صکوک ِ مشارکہ : 40 35
48 (١٠) صکوک ِ مضاربہ : 41 35
49 (١١) صکوکِ وکالت : 41 35
50 (١٢) صکوک ِ مزارعت : 41 35
51 (١٣) صکوکِ مساقات (صکوکِ باغبانی) : 41 35
52 (١٤) صکوکِ مغارست (صکوک ِشجر کاری) : 42 35
53 صکوک کے اَطراف 43 35
54 (١) مُصدر ِ صکوک : 43 35
55 (٢) حاملین صکوک : 43 35
56 (٥) مدیر اِستثمار : 44 35
57 (٦) اَمین اِستثمار : 44 35
58 قسط : ١بنیادپرستی کامصداق ! مغرب کی نظرمیں 45 1
59 مغربی دُنیا کو دَرپیش سب سے بڑا چیلنج ''بنیادپرستی'' : 46 58
60 ''بنیادپرستی'' کا مصداق مغرب کی نظر میں : 47 58
61 اَصل مدارسِ اِسلامیہ ہیں : 49 58
62 ''مدرسہ '' دین پر قائم رہنے کا ذریعہ : 50 58
63 شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 51 1
64 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
65 عالمی زبان کی خوبیاں : 54 64
66 (١) ذخیرہ الفاظ : 54 64
67 (٢) جامع قواعد : 57 64
68 زبان کے قواعد دو قسم کے ہوتے ہیں : 58 64
69 حروف ِعلت : 59 64
70 کلمات ِتعریف وتنکیر : 60 64
71 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter