Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2012

اكستان

52 - 64
١٩ ذوالقعدہ ١٢٩٠ھ میں آپ کے سرپر دستارِ فضیلت باندھی گئی حدیث میں اِنہیں حضرت مولانا  محمد قاسم نانوتوی، حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی کے علاوہ قطب الارشاد حضرت مولانا رشید اَحمد گنگوہی اَور حضرت مولانا شاہ عبدالغنی دہلوی سے بھی اِجازت حاصل ہے، آپ جامع شریعت اَور طریقت تھے، حضرت گنگوہی کے بقول آپ'' علم کامخزن'' تھے، حکیم الامت حضرت مولانا اَشرف علی تھانوی آپ کو'' شیخ العالَم'' کہتے تھے، مولانا عاشق اِلٰہی میرٹھی آپ کو'' شریعت و طریقت کا بادشاہ'' کہتے تھے اَور مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی   اَور علامہ شبیر اَحمد عثمانی   آپ کو ''علم ِشریعت اَور طریقت کا بحر بیکراں'' کہتے تھے۔ 
بہرحال آپ کو فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ١٢٨٨ھ میں دارُالعلوم دیو بند کا معاون مدرس بنا دیا گیا تھا، اُس وقت آپ کے سپرد اِبتدائی تعلیم پڑھانے کا کام کیا گیا تھا لیکن رفتہ رفتہ آپ کی علمی اِستعداد اَور ذہانت ظاہر ہونے لگی اَور اِنہیں اُوپر کی کتابیں بھی پڑھانے کے مواقع ملتے گئے ۔١٢٩٣ھ میں آپ نے  ترمذی شریف، مشکوة شریف اَور ہدایہ وغیرہ کی تدریس شروع کی پھر ١٢٩٥ھ میں مسلم شریف اَور بخاری شریف بھی پڑھانے لگے، آپ کا حلقہ ٔدرس نہایت مہذب اَور شائستہ ہوتا تھا، دُوسرے مدارس کے فارغ شدہ اَور بڑے بڑے ذہین طالب علم نہایت مودٔب طریقہ سے حاضرِ خدمت رہتے اَور آپ کمالِ عزت ووقار سے در س دیتے حلقہ درس دیکھ کر سلف ِصالحین و اَکابر محدثین کے حلقوں کا نقشہ نظروں میں پھر جاتا تھا۔ 
اَلحاصل آپ نے چالیس سال تک مسلسل دارُالعلوم دیو بند میں درسِ حدیث دیا اَور زمانۂ اَسیر یٔ مالٹا اَور مکہ معظمہ اَور مدینہ منورہ میں بھی درس دیا اِس طرح آپ کا زمانہ تدریس چوالیس سال سے زائد ہوتا ہے، اِس عرصہ میں اَطراف و اَکناف ِ عالم میں آپ کے تلامذہ پھیل گئے جن کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کر گئی ہے، آپ کے ممتاز تلامذہ میں حضرت مولانا اَشرف علی تھانوی، حضرت علامہ محمد اَنور شاہ کشمیری، حضرت   علامہ شبیراَحمد عثمانی  ، حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی  ، حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلوی، حضرت مولانا اَصغر حسین دیوبندی،حضرت مولانا عبیداللہ سندھی اَور حضرت مولانا اعزاز علی دیو بندی جیسے مشاہیر علم و فضل شامل ہیں۔ بہرحال آپ کا مقام بہت بلند ہے اَور آپ شروع ہی سے نیک طینت اَور نیک فطرت تھے، اِس کے ساتھ ساتھ حجة الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کی محبت اَور صحبت اَور اِمام الاولیاء حضرت مولانا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 مشرکین کا بگاڑ سب سے بڑھا ہوا تھا : 7 3
5 قیامت کا وقت ِ معین کسی کو معلوم نہیں : 8 3
6 قیامت کی علامات بتلائی گئی ہیں : 8 3
7 غلام اَور باندیاں بنانا قدیم اَور عالمی طریقہ تھا : 8 3
8 اِسلام کی برتری : 10 3
9 قیامت کی دُوسری نشانی : 11 3
10 لمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٢ 12 1
11 خارجہ پالیسی اَور مستقبل 12 10
12 پاکستان کا مستقبل 12 10
13 قسط : ٢٣ اَنفَاسِ قدسیہ 15 1
14 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 15 13
15 سلسلہ ٔبیعت : 15 13
16 طریقۂ بیعت : 16 13
17 قسط : ٩ پردہ کے اَحکام 19 1
18 پردہ کے واجب ہونے کادَارو مدار : 19 17
19 محرم کی تعریف : 20 17
20 رضاعی بہن اَور جوان ساس سے پردہ : 20 17
21 ردہ کا حکم عارض کی وجہ سے دائمی ہے : 21 17
22 مروجہ محفل ِمیلاد 22 1
23 اَکابرین و بزرگانِ دین کے واقعات سے بریلویوں کا اِستدلال اَور اُس کا جواب : 22 22
24 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک عبارت سے بریلویوں کا اِستدلال اَور اُس کا جواب : 23 22
25 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک اَور عبارت سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 24 22
26 قسط : ٥سیرت خلفائے راشدین 27 1
27 ایک مفید تبصرہ : 27 26
28 حضرت بلال : 27 26
29 حضرت خباب بن اَرت : 28 26
30 حضرت عمار بن یاسر : 28 26
31 حضرت عمار کی والدہ : 28 26
32 حضرت صُہَیبْ رُومی : 29 26
33 حضرت اَبو فکیہہ : 29 26
34 حضرت زُنیرہ : 29 26
35 قسط : ٢ اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 31 1
36 پاکستان میں صکوک سازی اَور صکوک کا اِجراء : 31 35
37 کچھ دیگر ملکوں میں صکوک کا اِجراء : 32 35
38 صکوک کی اَقسام 34 35
39 (١) اعیانِ موجرہ 34 35
40 (٢) معین اَشیاء کے منافع(Usufructs) کی ملکیت کے صکوک 36 35
41 (٣) وہ جائیداد جو ذمہ میں ہو اُس کے منافع کی ملکیت کے صکوک : 37 35
42 (٤) کسی متعین اِدارے کی خدمات کی ملکیت کے صکوک : 38 35
43 (٥) کسی اِدارے کی خدمات جو ذمہ میں ہوں اُن کی ملکیت کے صکوک : 39 35
44 (٦) صکوکِ سلم : 40 35
45 (٧) صکوکِ اِستصناع : 40 35
46 (٨) صکوکِ مرابحہ : 40 35
47 (٩) صکوک ِ مشارکہ : 40 35
48 (١٠) صکوک ِ مضاربہ : 41 35
49 (١١) صکوکِ وکالت : 41 35
50 (١٢) صکوک ِ مزارعت : 41 35
51 (١٣) صکوکِ مساقات (صکوکِ باغبانی) : 41 35
52 (١٤) صکوکِ مغارست (صکوک ِشجر کاری) : 42 35
53 صکوک کے اَطراف 43 35
54 (١) مُصدر ِ صکوک : 43 35
55 (٢) حاملین صکوک : 43 35
56 (٥) مدیر اِستثمار : 44 35
57 (٦) اَمین اِستثمار : 44 35
58 قسط : ١بنیادپرستی کامصداق ! مغرب کی نظرمیں 45 1
59 مغربی دُنیا کو دَرپیش سب سے بڑا چیلنج ''بنیادپرستی'' : 46 58
60 ''بنیادپرستی'' کا مصداق مغرب کی نظر میں : 47 58
61 اَصل مدارسِ اِسلامیہ ہیں : 49 58
62 ''مدرسہ '' دین پر قائم رہنے کا ذریعہ : 50 58
63 شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 51 1
64 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
65 عالمی زبان کی خوبیاں : 54 64
66 (١) ذخیرہ الفاظ : 54 64
67 (٢) جامع قواعد : 57 64
68 زبان کے قواعد دو قسم کے ہوتے ہیں : 58 64
69 حروف ِعلت : 59 64
70 کلمات ِتعریف وتنکیر : 60 64
71 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter