Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012

اكستان

28 - 64
(٤)  خلیفۂ رسول  ۖ  مثل ِرسول کے معصوم نہیں ہوتا، نہ اُس کی اِطاعت ہر کام میں مثل ِرسول  کی اِطاعت کے واجب ہوتی ہے۔ بالفرض کوئی خلیفہ سہوًا یا عمدًا کوئی حکم شریعت کے خلاف دے تو اُس حکم  میں اُس کی اِطاعت نہ کی جائے گی۔'' عصمت ''خاصہ نبوت ہے آنحضرت  ۖ  کے بعد کسی کو معصوم ماننا  عقیدۂ ختم نبوت کے خلاف ہے۔ 
(٥)  خلیفۂ رسول کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ دین میں نئے اَحکام دے اَورنہ ہی اُس کو کسی چیز کے حلال و حرام کرنے کا اِختیار ہوتا ہے بلکہ اُس کا صرف یہ کام ہے کہ قرآن و حدیث پر لوگوں کو عمل کرائے، اَحکامِ شرعیہ کو نافذ کرے اَور اِنتظامی اُمور کو سر اَنجام دے۔ 
(٦)  خلیفۂ رسول کا مقرر کرنا خدا کے ذمہ نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے ذمہ ہے جس طرح اِمامِ نماز مقرر کرنا مقتدیوں کے ذمہ ہوتا ہے۔ 
اہل سنت و الجماعت جو خلفائے راشدین کی خلافت کو من جانب اللہ مانتے ہیں اُس کی وجہ یہ ہے کہ چاروں خلفاء مہاجرین میں سے ہیں اَور مہاجرین میں اہل ِخلافت کا ہونا اَور جو اُن میں سے خلیفہ ہوجائے اُس کی خلافت کاپسندیدہ ٔ خدا ہونا قرآنِ مجید میں وَارِد ہو چکا ہے۔ (دیکھئے ہمارا رسالہ تفسیر آیت تمکین ) 
حضرت اَبو بکر صدیق رضی اللہ عنہ یا تینوں خلفاء کی خلافت کو منصوص کہنا بایں معنٰی نہیں ہے کہ خدا یا رسول نے اُن کو خلیفہ کردیا تھا بلکہ بایں معنٰی ہے کہ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو خلافت دینے کا وعدہ فرمایا ہے اَور خلیفۂ موعود کے متعلق کچھ علامات اَور کچھ پیشن گوئیاں اِرشاد فرمائیں ہیں جو اُن تینوں خلفاء میں پائی گئیں چنانچہ اُن تینوں خلافتوں کے نہ ماننے کے بعد اِن آیتوں کے صادق ہونے کی کوئی صورت ممکن نہیں۔ علیٰ ہذا اَحادیث ِ نبویہ میں بھی اِن تینوں خلفاء کے متعلق پیشن گوئیاں بہت ہیں اَور حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق تو اِن پیشن گوئیوں وغیرہ کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ رسولِ خدا  ۖ نے اِن کو اپنی آخری بیماری میں اپنی جگہ پر اِمام ِنماز بنادیا تھا۔ 
(٧)  رسولِ خدا  ۖ کی اَزواجِ مطہرات گیارہ تھیں: (١) حضرت خدیجہ (٢) حضرت زینب بنت خزیمہ ،اِن دونوں کی وفات آپ  ۖ کے سامنے ہی ہوگئی تھی (٣) حضرت عائشہ (٤) حضرت حفصہ  (٥) حضرت اُم حبیبہ  (٦) حضرت زینب بنت جحش (٧) حضرت اُم سلمہ (٨) حضرت صفیہ (٩) حضرت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 فتح ِمکہ کے بعد مہاجرین کو مکہ میں سکونت کی اِجازت نہ ہونے کی حکمت : 7 3
5 ''مظلومیت'' مہاجرین کا اِعزاز : 8 3
6 آپ ۖ کو مہاجر کی مکہ میں وفات کا دُکھ : 8 3
7 اَنبیائے کرام سے منسوب کسی چیز کی تحقیر پر کفر کا اَندیشہ ہوتا ہے : 9 3
8 بعض تاجروں کا رونا : 10 3
9 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات 11 1
10 حضرت اَقدس کی طرف سے جوابی مکتوب 12 9
11 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات، مشکلات اَور اُن کاحل 13 9
12 نظام اِسلامی بروئے کار لانے کے لیے دو مؤثر فارمولے 14 9
13 (١) عدلیہ کی تبدیلی : 15 9
14 جدید مسائل کا حل : 16 9
15 (٢) بحالی اِسلامی جمہوریت : 17 9
16 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
17 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 18 16
18 اِخلاص وللہیت : 18 16
19 پردہ کے اَحکام 23 1
20 پردہ کے وجوب اَور ثبوت کے شرعی دَلائل : 23 19
21 نگاہ کی حفاظت کی ضرورت : 24 19
22 سیرت خلفائے راشدین 26 1
23 مُقدمہ 26 22
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 اہل سنت والجماعت کے معنٰی و مفہوم : 37 24
26 بدعت کی حقیقت : 37 24
27 بدعت کتنی بُری چیز ہے؟ 38 24
28 حضور ۖ ہمارے لیے ایک کامل و اَکمل نمونہ ہیں : 40 24
29 نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ذکر ِمبارک اَور درُود و سلام : 41 24
30 صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 43 1
31 حضرات ِصحابہث کی قابلِ تقلید اِمتیازی صفات 43 30
32 (٣) حضراتِ صحابہ ث کی سادگی وبے تکلفی : 43 30
33 اَمیر المؤمنین صکا سرکاری وظیفہ : 44 30
34 تکلفات سے بچنے کی تلقین : 45 30
35 ہماری عزت تو اِسلام سے ہے : 45 30
36 وفیات 47 1
37 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 48 1
38 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 48 37
39 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 48 37
40 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 49 37
41 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 51 37
42 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اَوراُس سے متعلق بدعات : 52 37
43 مُلّا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی 56 1
44 اِبتدائی حالات : 56 43
45 مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی کی جانشینی : 57 43
46 اَورنگزیب سے تعلقات : 57 43
47 اِستغنائ: 58 43
48 وفات : 59 43
49 کنیت : 60 43
50 مُلا عبداللہ صاحب کے شاگرد : 60 43
51 تصانیف: 61 43
52 مُلا صاحب کے جانشین : 62 43
53 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter