Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012

اكستان

45 - 64
اِنہیں ملے گا، حضرت اَبوبکر صنے فرمایا کہ مجھے یہ مقدار منظور ہے۔ (موسوعة آثار الصحابہ١ ٩٠)
یہ ہے اِسلام کے سب سے بااِختیار شخص اَمیر المؤمنین کی سادگی، اِس کے برخلاف آج اَمیر المؤمنین تو دَرکنار کوئی شخص معمولی سی ملّی تنظیم یا اِدارے کا بھی ذمہ دار بن جاتاہے تو اپنے کو سیاہ سفید کا مالک سمجھتا ہے اَور بِلاتکان مالی وسائل اپنے ذاتی استعمال میں لانے میں دریغ نہیں کرتا۔
تکلفات سے بچنے کی تلقین  :
سیّدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرات صحابہ ث کو تلقین کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: زیادہ غسل خانوں میں آمد ورفت اَور بالوں کی تراش خراش کا اہتمام اَور عمدہ عمدہ قالینوں پر بیٹھنے اَور چلنے کا اِلتزام مت کرو اِس لیے کہ اللہ کے مقبول بندے آرام پسند اَور زیبائش وآرائش کے دِل دادہ نہیں ہوتے۔ (موسوعة آثار الصحابہ ٢٥٣١)
اَور ایک مرتبہ اِرشاد فرمایا کہ: ''دیکھو کھانے پینے میں زیادہ چٹور پن سے اِحتراز کرو اِس لیے کہ اِس سے جسم خراب ہوجاتا ہے، بیماریاں پنپنے لگتی ہیں اَور عبادات میں سستی ہوجاتی ہے لہٰذا کھانے پینے میں میانہ روِی اِختیار کرو کیونکہ اِس سے بدن درست رہے گا اَور فضول خرچی سے حفاظت رہے گی اَور یاد رکھو کہ  اللہ تعالی کو موٹے پیٹ والے شوقین مزاج لوگ سخت ناپسند ہیں اَور اِنسان اُس وقت تک برباد نہیں ہوسکتا جب تک کہ اپنی خواہش کو دین پر ترجیح نہ دے۔'' (موسوعة آثار الصحابہ ٢٥٣١)
اِن قیمتی ہدایات کے برخلاف آج اُمت میں شوقین مزاجی، تکلفات اَور ٹیپ ٹاپ کا رُجحان بڑھتا جارہا ہے، چٹور پن کا حال یہ ہے کہ مرغن اَور لذیذ کھانوں کی دُکانوں، ہوٹلوں اَور ریستورانوں پر ہمارے نوجوانوں کی بھیڑ کی بھیڑ نظر آتی ہے۔ ایک طرف معاشی پسماندگی کا شکوہ ہے، دُوسری طرف جو کچھ سرمایہ ہے وہ بِلا تکان چٹورپن پر خرچ کیاجارہا ہے۔ ظاہر ہے کہ اِس رُجحان کے ہوتے ہوئے قومی ترقی ہرگز نہیں ہوسکتی۔
ہماری عزت تو اِسلام سے ہے  :
اَمیر المؤمنین حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ملک ِشام کا دَورہ فرمایا اَور بیت المقدس جاتے ہوئے ''جابیہ'' سے گزرے تو حال یہ تھا کہ ایک گندمی رنگ کے اُونٹ پر سوار تھے، سر پر نہ تو ٹوپی تھی اَور نہ عمامہ،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 فتح ِمکہ کے بعد مہاجرین کو مکہ میں سکونت کی اِجازت نہ ہونے کی حکمت : 7 3
5 ''مظلومیت'' مہاجرین کا اِعزاز : 8 3
6 آپ ۖ کو مہاجر کی مکہ میں وفات کا دُکھ : 8 3
7 اَنبیائے کرام سے منسوب کسی چیز کی تحقیر پر کفر کا اَندیشہ ہوتا ہے : 9 3
8 بعض تاجروں کا رونا : 10 3
9 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات 11 1
10 حضرت اَقدس کی طرف سے جوابی مکتوب 12 9
11 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات، مشکلات اَور اُن کاحل 13 9
12 نظام اِسلامی بروئے کار لانے کے لیے دو مؤثر فارمولے 14 9
13 (١) عدلیہ کی تبدیلی : 15 9
14 جدید مسائل کا حل : 16 9
15 (٢) بحالی اِسلامی جمہوریت : 17 9
16 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
17 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 18 16
18 اِخلاص وللہیت : 18 16
19 پردہ کے اَحکام 23 1
20 پردہ کے وجوب اَور ثبوت کے شرعی دَلائل : 23 19
21 نگاہ کی حفاظت کی ضرورت : 24 19
22 سیرت خلفائے راشدین 26 1
23 مُقدمہ 26 22
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 اہل سنت والجماعت کے معنٰی و مفہوم : 37 24
26 بدعت کی حقیقت : 37 24
27 بدعت کتنی بُری چیز ہے؟ 38 24
28 حضور ۖ ہمارے لیے ایک کامل و اَکمل نمونہ ہیں : 40 24
29 نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ذکر ِمبارک اَور درُود و سلام : 41 24
30 صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 43 1
31 حضرات ِصحابہث کی قابلِ تقلید اِمتیازی صفات 43 30
32 (٣) حضراتِ صحابہ ث کی سادگی وبے تکلفی : 43 30
33 اَمیر المؤمنین صکا سرکاری وظیفہ : 44 30
34 تکلفات سے بچنے کی تلقین : 45 30
35 ہماری عزت تو اِسلام سے ہے : 45 30
36 وفیات 47 1
37 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 48 1
38 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 48 37
39 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 48 37
40 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 49 37
41 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 51 37
42 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اَوراُس سے متعلق بدعات : 52 37
43 مُلّا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی 56 1
44 اِبتدائی حالات : 56 43
45 مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی کی جانشینی : 57 43
46 اَورنگزیب سے تعلقات : 57 43
47 اِستغنائ: 58 43
48 وفات : 59 43
49 کنیت : 60 43
50 مُلا عبداللہ صاحب کے شاگرد : 60 43
51 تصانیف: 61 43
52 مُلا صاحب کے جانشین : 62 43
53 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter