ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012 |
اكستان |
|
(٢) بحالی اِسلامی جمہوریت : صدر محترم کو اِسلامی اِنقلاب کی تکمیل کی طرح اِسلامی جمہوریت بحال کرنے کا وعدہ بھی پورا کرنا چاہیے تاکہ ہر طبقہ مطمئن ہو اَور فوج کے تادیر اِقتدار پر قابض رہنے اَور پابندیاں بڑھاتے رہنے کی وجہ سے عوام میں جو نفرت پیدا ہوئی ہے اُس کی تلافی ہو سکے۔ لیکن صدر محترم کے لیے جو داعی اِنقلابِ اِسلامی ہیں ضروری ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی علماء کی نمایندگی کی اَکثریت کا آئین میںاِضافہ کریں اَوراِنتخابات کرادیں۔ اِس طرح ایک دینی ماحول کی طرف اِقتدار کی پر سکون منتقلی قوم میں نہایت دَرجہ اِعتدال قائم رکھے گی قوم میں اِیثار قربانی اَور حسن کردار و اَخلاق کی وہ صفات نمودار ہوں گی جو حکمران طبقہ اَور عوام کے لیے یکساں طور پر مفید ہوں گی۔ اِنشاء اللہ ۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔