ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢٧نومبر بروزاِتور وفاق المدارس العربیہ کے صدر شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے آپ کی تشریف آوری کے موقع پر اَساتذہ اَور طلباء نے آپ کاپرتباک خیر مقدم کیا۔ حضرت مدظلہم پہلے جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی رہائشگاہ پر تشریف لائے بعد اَزاں حضرت مہتمم صاحب کی خواہش پر حضرت مدظلہم نے بعد ظہر جامعہ کے طلباء سے ناصحانہ اَور مختصر بیان فرمایا۔