ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012 |
اكستان |
|
کے طریقوں کو عزت دیں گے تو ہمیں قیامت کی صبح تک بھی عزت حاصل نہیں ہوسکے گی۔ ایک مسلمان کو عزت حاصل کرنی ہے تو اُسے وہی جذبہ پیش نظر رکھنا ہوگا جس کی تعلیم سیّدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ واقعہ میں دی گئی ہے کہ ''ہماری عزت تو صرف اِسلام سے وابستہ ہے کسی اَور چیز سے نہیں۔'' اللہ تعالی ہمیں عقل سلیم اَور فہم صحیح سے سرفراز فرمائیں، آمین۔(جاری ہے) وفیات ١٧ دسمبر کو بڑے حضرت کے مرید خاص کراچی کے تاجر اَلحاج حافظ اَخلاق احمد صاحب پراچہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرماگئے۔ مرحوم جامعہ کے لیے تعاون میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اللہ تعالیٰ نے اُنہیں دَریا دِلی کی صفت سے نوازا تھااُن کی کوشش رہتی تھی کہ خیرات کے کاموں میں سبقت لے جائیں ہر وقت ذکر اللہ اَور تلاوت ِقرآن میں مشغول رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائینیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ، آمین۔اِدارہ اُن کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے شعبہ کمپیوٹر کے نگران فاضلِ جامعہ جدید مولانا ذیشان صاحب چشتی کی والدہ صاحبہ ، اَلحاج ممتاز حسین صاحب وڑائچ کی اہلیہ صاحبہ،جناب رائے باسط صاحب ایڈووکیٹ کے خُسر صاحب، جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولوی حسین صاحب کے ممیا خُسر،مولانا اَمجد فاروق صاحب کی والدہ صاحبہ، جناب محمد حسن صالحین صاحب کی والدہ صاحبہ، جامعہ مدنیہ لاہور کے سابق منشی محمد یونس صاحب، جناب محمد سہیل صاحب کی دو ماہ کی بچی، مالی پورہ لاہور کے محمد عمران صاحب ، فاضل جامعہ مولوی فیصل صاحب کے بھائی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔