ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012 |
اكستان |
|
مُلا صاحب کے جانشین : سُجان رائے بٹالوی بیان کرتے ہیں کہ مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی ،مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی کے دُوسرے فرزند تھے ۔ ١ مگر ہم پہلے فرزند کی موجودگی سے بے خبر ہیں جبکہ مستعد خان نے مآثر عالمگیری میں بیان کیا ہے کہ مُلا عبد اللہ صاحب کے چار صاحبزادے تھے ہم اُن میں سے ایک کو جانتے ہیں ''قل اَحمد'' جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ فاضل اَجلِ علوم نقلیہ و عقلیہ کے عالمِ اَکمل اَور مؤلف ِحواشی کتب تھے۔ ڈاکٹر زُبید اَحمد نے ''مولانا فضل اللہ'' نام کے ایک فاضل کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی کے نواسے تھے اِنہوں نے ١١١٤ھ/ ١٧٠٣ء میں مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی کی تفسیر سورہ فاتحہ کا حاشیہ لکھا تھا جس کا خطی نسخہ برٹش میوزیم لائبریری میں محفوظ ہے۔ اِس کے علاوہ تاریخ مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی کے جانشین کے بارے میں خاموش ہے۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اَپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اَوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ) ١ سُجان رائے بٹالوی: خلاصة التواریخ۔ دہلی، ١٩١٨ئ، ص ٧٣۔